جموں// گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے گجرات کے وزیر سیاحت جواہر چوڑا اور ممبئی و ملحقہ شہروں سے تعلق رکھنے والے ٹریول ایجنٹوں کی طرف سے کشمیر میں سیاحتی سیکٹر کو بڑھاوا دینے کیلئے اُن کی طرف سے کئے جارہے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کے تعلق سے دئیے گئے بیانات سراہنا کی ہے۔خورشید احمد گنائی جن کے پاس محکمہ سیاحت کا بھی چارج ہے ، نے ان بیانات کو کافی حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر سیاحت کے لئے محفوظ جگہ ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کشمیر میں پیش آنے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے یہاں سیاحوں کی آمد میں آڑے نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عام لوگ سیاحوں کے تئیں کافی مہمان نواز ہے اور وہ ہمیشہ ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے سیاحوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔مشیر موصوف نے کہا کہ محکمہ سیاحت سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھا واد ینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے سیاح اپنی چھٹیاں کشمیر میں بتانے کی طرف راغب کئے جاسکیں۔انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ سری نگر میں اپریل مہینے کے دوسرے ہفتے میں ٹولپ گارڈن کا افتتاح کرنے کے بعد یہاں کے سیاحتی سیز ن کی شروعات ہوگی اور اسے ایک نیک شگون تصور کیا جاتا ہے ۔مشیر نے ذرائع ابلاغ سے ایک حصے کی طرف سے کشمیر سے متعلق منفی تاثر کو بڑھاواد ینے کے عمل کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس تعلق سے سیاحتی صنعت سے جڑے لوگوں کو بھی اپنا بھر پور رول ادا کرنا چاہیئے ۔