سرینگر/شمالی کشمیر کے حاجن میں جمعرات کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
یہ واقعہ ضلع بانڈی پورہ میں حاجن کے میر محلہ علاقے میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق جس رہائشی مکان سے جنگجو گولیاں چلارہے ہیں اُس کے اندر عام شہری بھی موجود ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں وقفے وقفے سے گولیاں چلنے کی آوازیں آرہی تھیں۔
اس سے قبل فورسز نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔