سرینگر/شمالی قصبہ سوپور میں جمعرات کو فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کے دوران ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ارشاد احمد ساکنہ چک روڈے خان فروٹ منڈی ،فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
اُسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور لیجایا گیا جہاں اُس کے زخمی ہاتھ کا علاج جاری ہے۔
شمالی قصبہ میں مظاہرین اور فورسز کے مابین اُس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب فورسز کے ایک کیمپ پر گرینیڈ حملے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن کا آغاز ہوا۔