سرینگر//امرتسر میں جاری آل انڈیا انٹر یونیورسٹی پنکاک سلیٹ چمپئن شپ 2019 میں کشمیر یونیورسٹی کی دونوں مردانہ اور خواتین پنکاک سلٹ ٹیموں نے 9میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ اس سلسلے میں لڑکیوں کی کارکردگی متاثر کن رہی جنہوں نے 9میں سے 5میڈل جیت لئے۔ لڑکیوں میں مسکان شعبان نے 2کانسی کے، حبہ نثار نے ایک کانسی اور سادیہ ہلال نے ایک کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ تبسم شفیع نے ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ لڑکوں میں عابد منظور اور صہیب جیلانی نے چاندی کے تمغے حاصل کئے اور ماروف احمد اور یونیس احمد نے ایک ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کردیا۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ کشمیر یونیورسٹی نے آل انڈیا لیول پر Pencak Silatچمپئن شپ کیلئے ٹیم بھیجی ہے۔ ڈاکٹر نثار احمد کارڈی نیٹر فزیکل ایجوکیشن ایک سپورٹس اور ندیم احمد ڈار اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ٹیم کی طرف سے شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی ہے۔