ترال//آری پل تحصیل کے کئی دیہات میںناقص مواصلاتی نظام کی وجہ سے وسیع آبادی کو مشکلات درپیش ہیں۔ آری پل،ڈار گنائی گنڈ،لام،جواہر پورہ،غو گوٹنگو،ستورہ،نارستان،حاجن،پرانیگام،واگڈ،درم گنڈ،گڑپورہ،پستونہ،گترواوربنگ ڈارہ نامی دیہات میں گزشتہ ایک سال سے مختلف مواصلاتی کمپنیوں کا نظام درہم برہم کو کر رہ گیا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ تحصیل کے چند مقامات پر کئی مواصلاتی کمپنیوں کے ٹارو نصب ہیں لیکن وہ ٹاور تب ہی کام کرتے ہیں جب علاقے میںبجلی رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیو نامی مواصلاتی کمپنی نے تحصیل آری پل میں جگہ جگہ اپنے ٹاور نصب کئے ہیں لیکن مشکلات جوں کے توں ہیں۔علاقے کی آبادی نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔