سرنکوٹ// رہبر تعلیم اساتذہ کا ایک اجلاس سرنکوٹ میں منعقد ہو ا جس میں فورم کے متعدد اراکین نے شرکت کی ۔رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے زونل صدر سرنکوٹ محمد یو سف شاہ کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران اراکین نے ریاستی حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات میں اپنی خدمات انجام دینے والے ملازمین کو وعدے کے مطابق ایک ماہ کی اضافی تنخواہ جلداز جلد دی جائے ۔اجلاس کے دوران اراکین نے کہاکہ ریاست میں گزشتہ پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کروانے کے عمل میں اپنی خدمات انجام دینے والے ملازمین کی اضافی تنخواہ کے سلسلہ میں جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یک حکم نامہ زیر نمبر 98 مورخہ 21 جنوری 2019 جاری کیا گیا تھالیکن تین ماہ گزر جانے کے بعد بھی ملازمین کیساتھ کئے گئے وعدے کو پورا نہیں کیا گیا ۔اراکین نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے پولنگ آفیسران کو جو رقم دی گئی تھی وہ بہت ہی کم تھی جس کو لے کر انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کیساتھ ملا قات کی تھی اور انہوں نے چند بلاک ڈیولپمنٹ آفیسران کی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا لیکن اس کے بعد پورے معاملہ پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ملازمین نے ڈی سی پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کے حکم میں جلداز جلد اضافی تنخواہ وگزار کی جائے ۔اس اجلاس میں شفاعت پٹھان ،محمد فاروق ،سجاد حسین شاہ ،نور احمد ،محمد یوسف ،معروف حسین شاہ ودیگران بھی موجود تھے۔