Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 24, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
28 Min Read
SHARE

شوپیان کے دو جنگجو سپرد خاک

 ضلع میں ہڑتال اور جھڑپیں ،انٹرنیٹ معطل

 شوپیان//شاہد ٹاک//جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میںگدا پورہ رتنی پورہ میں جمعہ کو ہوئی معرکہ آرائی میں مارے گئے دونوں جنگجوئوںشوکت احمد ساکن حرمین اور یاسر احمد ساکن آرہامہ شوپیان کو سنیچر کے روز اپنے اپنے آبائی علاقوں میں سپرد لحد کیا گیا۔ دونوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔اس دوران حرمین اور آرہامہ میں انکے جنگجو ساتھی نمودار ہوئے جنہوں نے ہوا میں گولیاں چلا کر انہیں سلامی دی۔دونوں جنگجووں کی ہلاکت کے خلاف ضلع میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی ۔تمام دکانیں، کاروباری ادارے، اسکول اور غیر سرکاری ادارے بند رہے۔ اس دوران آرہامہ میں نوجوانوں نے منی سکریٹریٹ پر پتھراؤ کیا۔جنہیں بعد میں فورسز اہلکاروں نے منتشر کیا۔ضلع میں انٹرنیٹ خدمات بدستور بند رہیں۔واضح رہے کہ گدا پورہ مں تصادم آرائی کے دوران 7رہائشی مکان اور دو گائو خانے تباہ ہوئے جبکہ ملبہ کے نیچے سے3گائے بھی مردہ نکالی گئیں۔
 

غیر قانونی قرار دیئے جانے کی وجوہات ناقابل اعتبار: بار

سرینگر//جموں کشمیرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کو’غیرقانونی تنظیم‘قراردینے کی ملامت کی ہے اورجموں کشمیرلبریشن فرنٹ کو غیرقانونی تنظیم قراردینے کیلئے دیئے گئے وجوہات کو ناقابل اعتباراورخیالی کہا ہے ۔بار نے کہا کہ یہ آزادی تقریراوررائے کے مسلمہ اصولوں کے برعکس ہے اوراس پابندی کے خلاف احتجاج درج کرنے کیلئے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے 24مارچ کودی گئی ہڑتال کی کال کی حمایت کرنے کااعلان کیاہے۔ بار نے دہرایا کہ پرامن احتجاج آزادی تقریر سے منسوب ہے اور کسی فرد یا گروپ کے جذبات یااحساسات کی ترجمانی ہے جس کی بین الاقوامی قوانین کے تحت اجازت ہے ۔  بار نے کہا کہ جموں کشمیرلبریشن فرنٹ نے عدم تشددکاراستہ اختیار کیا ہے اور یہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل ریاست کے تینوں خطوں کے عوام کی خواہشات اورامنگوں کے مطابق چاہتے ہیں،اس لئے یہ نہیں کہاجاسکتا ہے کہ فرنٹ کسی ملک کی سالمیت میں رخنہ ڈالنے کیلئے سرگرمیاں کررہے ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کی وجہ سے ہی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائدکی گئی ہے بصورت دیگر جے کے ایل ایف پُرامن طور اپنی سرگرمیاں انجام دیتی آئی ہیں اورمرکزی حکومت کے ساتھ ایک فریق کے طور انہوں نے مذاکرات بھی کئے ۔
 

 بانڈی پائین بارہمولہ میں بموں کی موجودگی

علاقے کے سکول 10روز کیلئے بند

 بارہمولہ//فیاض بخاری// ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے بانڈی پائین واگورہ بارہمولہ میں جمعرات کو معرکہ آرائی کے دوران اک سرکاری سکول تباہ ہونے کے بعد علاقے کے تمام اسکولوں کو دس دنوں کیلئے بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے ۔اس سلسلے میں چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ کو ضلع کمشنر بارہمولہ جی این ایتو کی طرف سے ایک خط موصول ہوا ہے ۔ خط میں لکھا گیاہے’’ایس ایس پی بارہمولہ نے صلاح دی ہے کہ کم سے کم دس دنوں تک بانڈی پائین کے سبھی سکول بند کئے جائیں تاکہ علاقے کو معرکہ آرائی کے بعد بارود کی ممکنہ موجودگی سے صاف کیا جائے ‘‘۔خط میں اس ضمن میں فوری کارروائی کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے معرکہ آرائی کی جگہ پر چھ گرینیڈ تباہ کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چندوسہ پولیس پوسٹ پر ایک بم ڈسپوزل اسکاڑ کو بھی تعینات کیا گیا ۔ مذکورہ علاقے میں پانچ سکول ہیں جن میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی پائین اور چار سرکاری مڈل سکول شامل ہیں۔
 

سونہ وار میں اہلکار سے گولی چل گئی

واقعہ کے بعدبے ہوش ، اسپتال منتقل 

سرینگر//بلال فرقانی// سرینگر کے سونہ وار علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب علاقے میں ایک ایس ایس بی اہلکار کی بندوق سے حادثاتی طور گولی نکلی جس دورا ن اہلکار کو غش آیا سونہ وار علاقے میں سنیچر کو ضلع کمشنر سرینگر کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر درگا ناتھ مندر، سونہ وار میںایک ایس ایس بی اہلکار کی سروس رائفل سے اچانک گولی نکلی جو نزدیکی دیوار میں لگی ،اس دوران مزکورہ اہلکار بے ہوش ہوا۔ اہلکار کو یہاں موجود ساتھیوںنے اٹھاکر اسپتال منتقل کیا جہاںاس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے ۔
 
 

گورنرکا بھگت سنگھ ، راج گورو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت

 ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو جنم دِن پر یاد کیا

جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے بھگت سنگھ ، راج گورو اور سکھ دیو کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔گورنر نے کہاکہ اِن عظیم لوگوں کی قربانیوں کی بدولت ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں انقلاب یقینی بن گیااور اِن قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گے تاکہ وہ ملک کے مفاد کے لئے بے لوث خدمت انجام دیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ اِن لوگوں کی قربانیاں اور ہمت کو آنے والی تمام نسلیں یاد رکھیں گی۔اس دوران گورنر ستیہ پال ملک نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو اُن کے 109ویںجنم دِن پر خراج عقیدت پیش کیا۔ڈاکٹر لوہیا کے ساتھ اُن کی طویل و قریبی روابط کو یادکرتے ہوئے گورنر نے انہیں ایک عظیم سماجی لیڈر ،مفکراوراعلیٰ کردار کا مالک قرار دیاجنہوںنے لوگوں کی بہبودی بالخصوص سماج کے پچھڑے ہوئے طبقوں کے لئے اپنی زندگی وقف کی۔انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر لوہیا کے خیالات اور کاوشوں سے مجھے لوگوں کی خدمت انجام دینے میں بڑی حد تک رہنمائی حاصل ہوئی ہے۔
 

نالہ ماور سے ریت اور بجری نکالنے کا معاملہ

 پولیس اورانتظامیہ کی کارروائی،ٹپر ضبط 

اشر ف چراغ 
کپوارہ// ضلع کپوارہ کے لنگیٹ علاقہ میں نالہ ماور سے غیر قانونی طور ریت اور بجری نکالنے والو ں کے خلاف شکنجہ تیز کر دیا ہے اور ہفتہ کو ریت سے بھراایک ٹپر ضبط کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ۔مقامی لوگو ں کے مطابق عدالت عالیہ کی پابندی کے با وجود بھی نالہ ماور سے ریت اور بجری نکالنے کا کام جاری رہا اور اب تک پولیس نے کئی بار کاروائی کر کے متعدد ٹریکٹرو ں اور ٹپر کو اپنی تحویل میں لیکر کیس درج کیا ۔لنگیٹ پولیس اور تحصیل انتظامیہ کے علاوہ محکمہ جیالوجی نے ہفتہ کو ایک کاروائی کے دوران نالہ ماور سے ریت اور بجری نکالنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹپر کو ضبط کیا جو ریت سے بھرا تھا ۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔
 
 

 سیاسی جدوجہد کا مقصد عوام کی ترجمانی کرنا : غلام حسن میر

ڈی پی این کا ٹنگمرگ میں پارٹی کنونشن منعقد

سرینگر//ڈی پی این صدر غلام حسن میرنے کہا ہے کہ’ ہماری سیاسی جدوجہد کا مقصد لوگوں کی خواہشات اور احساسات کی ترجمانی کرنا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی این سیاسی سطح پر ایک ایسے طریقہ کار پر کام کررہی ہے جس کا مقصد ریاستی نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ میر نے کہاکہ اُن کی کوشش ریاست میں قائم جمہوری اداروں کا وقار دوبارہ کرنا ہے۔کے این ایس کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی (نیشنلسٹ) کے صدرغلام حسن میر نے ٹنگمرگ میں پارٹی کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں امن و خوشحالی کا قیام ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا’’ہم نے ہمیشہ سے ریاست میں امن و قانون کی صوورتحال کو پرامن ذرائع سے مستحکم بنانے ، بہتر انتظامیہ کی فراہمی، کرپشن کے خلاف جنگ اور تعمیری ڈھانچے کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے۔جیسا کہ ہم سب اس بات کو جانتے ہیں کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ریاست کا نوجوان غیر اطمینان کی صورتحال سے دوچار ہے جس کی وجہ یہاں پر جاری تشدد اور انتہا پسندی ہے‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پی ڈی پی ، بی جے پی حکومت کے گرنے اور مابعد گورنر راج کے نفاذ اور صدر راج نے یہاں ایک بار پھر لوگوں کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ میر کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت نے کبھی ؎بھی ریاست جموں وکشمیر میں جمہوریت کو پروان چڑھنے نہیں دیا کیوں کہ انہوں نے ہر بارنئی دہلی نے یہاں کے معاملات کو اپنی خواہشات کے عین مطابق چلانے میں ہی عافیت سمجھی۔انہوںنے بتایا کہ نئی دہلی نے کشمیر میں جمہوریت کو کبھی بھی پھلنے پھولنے نہیں دیا۔میر نے کہا کہ ریاست میں لاکھوں کی تعداد میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بے روزگار ہیں اور دن بہ دن اس تعداد میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کنونشن سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری نذیر احمد وانی، محمد اسد اللہ ڈار ، فاروق احمد ڈار کے علاوہ دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔
 

سابق سرکردہ مزاحمتی کارکن عبدالمجید پٹھان کا انتقال

سرینگر//پیپلزلیگ کے بانی ممبران میں شمار عبدالمجید پٹھان پیر کوانتقال کر گئے۔ عبدالمجید پٹھان کو بعد میں آبائی علاقے آرم پورہ سمبل میں سپرد خاک کیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق عبدالمجید پٹھان کچھ عرصے سے بیمار تھے،جبکہ ماضی میں انہیں اذیت خانوں میں جسمانی تشدد کے دور سے بھی گزرنا پڑاتاہم انکے عزم اور صبر و استقلال میں کوئی بھی فرق نہیں پڑا۔مرحوم کی فاتحہ خوانی آبائی مقبرہ نزدیک ڈگری کالج سمبل منگل کی صبح10بجکر30منٹ پر انجام دی جائے گی۔
 

واگورہ جھڑپ میں ماراگیا جنگجو گانٹہ مولہ میں سپرد خاک

فیاض بخاری
 بارہمولہ//بانڈی پائین کلنترہ واگورہ میںجمعرات کو ایک جھڑپ میں جاں بحق ہوئے ایک غیر ملکی جنگجو کوبارہمولہ کے گانٹہ مولہ بارہمولہ میں رات کی تاریکی کے دوران سپرد خاک کیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ جنگجو کی نعش کو جمعہ اورسنیچر کی درمیانی رات کو12بجے بارہمولہ پہنچایا گیا جہاں شیری تھانہ سے واپستہ پولیس اہلکاروں اور کچھ مقامی لوگوں نے رات کے ایک بجے گانٹہ مولہ میں غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے مخصوص قبرستان میںسپرد خاک کیا ۔اس طرح اب اس قبرستان میں اب تک دفن کئے گئے غیر ملکی جنگجوئووں کی تعداد110 پہنچ گئی ۔
 

پی ڈی پی زونل کمیٹی دیوسرتحلیل

سرینگر//پی ڈی پی نے دیوسر اننت ناگ کی زونل کمیٹی کو تحلیل کیا ہے۔اس سلسلے میں پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی سے منظوری کے بعد سنیچر کو زونل کمیٹی دیوسرکو تا حکم ثانی تحلیل کیا گیا۔ 
 

لبریشن فرنٹ پر پابندی قابل مذمت:ڈاکٹر سمیع اللہ

سرینگر//پیپلز ڈیموک کریٹک پارٹی کے ریاستی سیکریٹری ڈاکٹر سمیع اللہ میر نے لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ سیاسی آوازوں کو دبانا قابل مذمت ہے ۔ کے این ایس کے مطابق پلوامہ میں ایک اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ  حکومت ہند کا سیاسی آوازوں کو دبانا قابل مذمت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگر دلی نے اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو اپنا یاہوتا تو شاید آج یہ نوجوان بندوق اٹھانے کیلئے مجبور نہ ہوتے ۔
 

 میڈیکل کونسل آف انڈیا کا دورہ

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے ضلع میںانتظامات کا جائزہ لیا 
اننت ناگ//ڈپٹی کمشنر انت ناگ نے ضلع اسپتال کا دورہ کر کے میڈیکل کونسل آف انڈیا کی جانب سے ضلع میں ’’جی ایم سی‘‘کے لئے مڈیکل کونسل آف انڈیا کی ٹیم کے دورے کے پیش نظرانتظامات کا جائزہ لیا۔ کے این ایس کے مطابق ڈپٹی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیرنے جمعہ کو ضلع اسپتال اننت ناگ کا دورہ کر کے ضلع میں میڈیکل کالج کے قیام کے سلسلے میں میڈیکل کونسل آف انڈیا کی جانب سے وادی وارد ہوئے ٹیم کے دورے کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا۔اس دوران ٹیم نے متعلقہ ادارے کے افسران سے بھی جانکاری حاصل کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف ترقیاتی محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ادھر دورے کے دوران ڈی سی کے ہمراہ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ضلع اسپتال اننت ناگ ڈاکٹر ماجد محراب اور جے کے پی سی سی کے منیجر کے ساتھ ساتھ دیگر محکوں کے اعلیٰ افسران کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
 

سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی کی طرف سے

 جموں ہائی کورٹ میں ورکشاپ

جموں//ہائی کورٹ کمپلیکس جموں کی جے اینڈ کے سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی میں ’’ سول کیسوں کے نپٹارے میں اِلتوأ میں پڑنے کی وجوہات اور انہیں دُور کرنے کے لئے ضروری اقدامات‘‘ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ مرکزی حکومت کے ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کی طرف سے سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی کو الاٹ کئے گئے ریسر چ پروجیکٹ کے سلسلے میں منعقد کیا گیا۔ایڈوکیٹ جنرل جے اینڈ کے سٹیٹ ڈی سی رینہ نے بھی ورکشاپ میں حصہ لیا اور گفتگو کا آغاز کیا۔ اُنہوں نے قانون کے بدلتے ہوئے متحرک، استدلال کے طرز عمل اور کام کرنے والے ماحول کو دیکھنے کے طریقوں پر عملدرآمد اور قوانین میں مناسب تبدیلیوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ قانون کو معاشرے کی بدلتی صورت حال کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ موصوف نے اپنے ذاتی تجربات کو سول اور آئینی معاملات سے چار دہائیوں سے زائد عرصے سے نمٹنے میں منسلک کیا اور کہا کہ تاخیر کے مسئلے کو قانون کے پیشے میں بار، بینچ اور دیگر متعلقہ حصول کے انتھک کوششوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔راہل بھارتی ، ایم یو سلاریہ ، اجے گندوترا، جی ایس ٹھاکر ،دیپکا مہاجن،سیما آنند ، وندنا شرما، نینا مشرا، ریشمی بجاج،وندنا مہتا اور دیپالی شرما ورکشاپ میں اہم مقرر ین تھے۔ریسرچ ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے نے انجام دیں جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ہربنس لال ،ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ و سیشن جج پروفیسر سمیر گپتا نے ورکشا پ میں حصہ لیا۔
 

ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام

بارہمولہ میں نوجوانوں کو شامل کرنے پر زور

بارہمولہ//ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس کمیٹی کی ایک میٹنگ یہاں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کی صدارت میں منعقد ہوئی اور پی ایم ای جی پی کی عمل آوری سے متعلق کئی معاملات کا جائزہ لیا۔کمیٹی نے 18برس کی عمر سے زیادہ مستحقین کی نشاندہی کے عمل پر تبادلہ خیال کیاجو پروجیکٹ کو قائم کرنے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔میٹنگ میں مختلف معاونت کرنے والی ایجنسیوں کے معاملات پر بھی غور و خوض کیا گیا جن میں بینکوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے معاملات بھی شامل ہیں۔پی ایم ای جی پی کی مؤثر عمل آوری کے سلسلے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہاکہ حقیقی مستحقین کی نشاندہی کے سلسلے میں ایک مؤثر نظام تیار کرنے کے لئے ایک سب کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے ۔اُنہوں نے ضلع میں سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شامل کرنے پر زور دیا۔دیگر لوگوں کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسر کے وی آئی بی ، کے وی آئی سی ، جنرل منیجر ڈی آئی سی ، اکائونٹس آفیسر ، پرنسپل آئی ٹی آئی بارہمولہ ، لیڈ بینک آفیسر و دیگر متعلقین میٹنگ میں موجودتھے۔
 

عالمی یوم تپ دق 

سب ضلع کپوارہ میں بیداری کیمپ منعقد 

کپوارہ//اشرف چراغ //عالمی یوم تپ دق کے مو قعہ پر سب ضلع اسپتال کپوارہ میں ایک بیداری کیمپ منعقد کیا گیا تاکہ لوگو ں میں اس بیماری پر قابو میں رکھنے کے لئے جانکاری فراہم کی جائے ۔اس کا اہتمام ضلع ٹیوبر کلو سز آ فیسر کپوارہ ڈاکٹر محمد رمضان وانی نے کیا ۔اس موقع پربلاک میڈیکل آ فیسر کرالہ پورہ ڈاکٹر محمد شفیع میر ،بی ایم اوترہگام ، آ شا ورکرو ں ،سماجی کارکنو ں ،رضاکار تنظیمو ں ،محکمہ صحت کے ملازمین اور عام لوگو ں کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر کہا گیا کہ ٹی بی اور اس کے برے اثرات پر قابو پانے کے لئے کیا احتیاط ضروری ہے ۔ضلع ڈی ٹی او کپوارہ ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ ٹی بی کے مریض کو کھانسنے یا چھینکنے کے وقت اپنے منہ کو ڈھانپ لینا چایئے تاکہ دوسرے لوگ اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی ایک ایسی بیماری ہے جو ایک متا ثرہ فرد سے دوسرے افراد کو منتقل ہوتی ہے بلکہ اس بیماری سے متعلق آگاہی نہ ہونا اس کے پھیلائو کا ایک بہت بڑا سبب ہے ۔بیداری کیمپ کے اختتام پر ایک ریلی نکالی گئی ۔اس دوران اے ایم ٹی سکول کپوارہ میں تپ دِق کی روک تھام سے متعلق عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس سلسلے میں سکولی بچوں نے ضلع ہسپتال کپوارہ سے ایک ریلی نکالی۔ڈی ٹی او ڈاکٹر محمد رمضان نے ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔بعد میں اے ایم ٹی سکول سکول میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں ایمونائزیشن آفیسر ڈاکٹر دیویندر کور،بی ایم او کرالہ پورہ،بی ایم او ترہگام اورطلبأ اورنیم طبی عملہ کے علاوہ آشاورکروں،یوتھ ویلفیئر سوسائٹی نیز دیگر آفیسران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے تپ دِق کا فوری طور علاج کرنے پر زوردیا۔انہوںنے کہا کہ تپ دِق مکمل طور پر قابِل علاج ہے بشرطیکہ مریض طبی مشوروں پر من وعن عملدر آمد کرے۔
 

کولگام،بونیاراور کنگن میں شجرکاری مہم کا آغاز

سرینگر//کولگام میں انتظامیہ نے ضلع کولگام کے ڈگری کالج کے احاطے میں شہتوت کا ایک پیڑ لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقعہ پر پرنسپل ڈگری کالج،پروفیسر،لیکچرار،ضلع سریکلچر آفیسرکولگام اورکالج کے عملے کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔شجرکاری مہم کے دوران اے ڈی سی نے مہم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عام شہریوں کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زوردیا ۔ضلع سریکلچر آفیسر نے بتایا کہ محکمہ ابریشم نے ضلع میںشہتوت کے 32ہزار پیڑ لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے اورمحکمہ شہتوت کی شجرکاری کو بڑے پیمانے پر وسعت دے رہا ہے۔محکمہ ابریشم نے منصف کورٹ بونیار اوڑی میںکئی شہتوت پیڑ لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقعہ پر ڈسٹرک سریکلچر آفیسر بارہمولہ نے بتایا کہ ضلع میں رواں موسم کے دوران 32000شہتوت کے پیڑ لگائے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ ضلع کے مختلف تعلیمی ادارون کے احاطوں میں بھی پیڑ لگانے کی مہم جاری رہے گی۔انہوںنے شجرکاری مہم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ضلع میںزیادہ سے زیادہ پیڑ لگانے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔کنگن سے نمائندے غلام نبی رینہ نے اطلاع دی ہے کہ محکمہ جنگلات نے شجر کاری مہم کا اہتمام کیا جس دوران گڈ ول سکول مرگنڈ کنگن کے طلاب نے پارکوں میں پودے لگائے ۔اس شجر کاری مہم میں فارسٹ پروٹیکشن فورس گاندربل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یوسف ماگرے سمیت محکمہ کے دیگر ملازمین،آرمی گڈول سکول مرگنڈ کنگن کے اعلیٰ حکام کے علاوہ اسکولی بچوں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔
 

کنگن میں مارکیٹ چیکنگ

گاندربل//ارشاد احمد// فوڈ سیکورٹی اینڈ سیفٹی آفیسر کنگن فیاض احمد نے بارولہ، کچپارہ، اری گوری پورہ، چھترگل اور کنگن میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران مصالحہ جات اورکھانے پینے کی چیزوںکے نمونے حاصل کئے ۔اس موقعہ پر دوکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں رکھنے اور زائد المیعاد چیزوں کو فروخت نہ کرنے کی وارننگ دی گئی ۔
 

جنگلات کا بین الاقوامی دِن

وِجے کمار نے فارسٹرس کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کیا

جموں//گورنر کے مشیر کے وِجے کمار نے جنگلات کے بین الاقوامی دِن کے سلسلے میںمحکمہ ماحولیات و ریموٹ سنسنگ کی طرف سے منعقدہ فارسٹرس کانفرنس و نمائش کا افتتاح کیا۔ پی سی سی ایف سریش کمار چُگ ، سی سی ایف ، ایکو ٹوراِزم جے فرینکوئی ، ریجنل ڈائریکٹر ای سی بی شالی رنجن ، ڈائریکٹر ایف پی بورڈ اسد محمود ، ڈائریکٹر سوئیل کنزرویشن پی کے سنگھ ، ڈائریکٹر ماحولیات و ریموٹ سنسنگ بی سدھارتا کمار ،ڈائریکٹر ایس ایف آرآئی او پی شرما ، ڈائریکٹر ایس ایف نیلو گری و دیگر اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے جنگلات کے عالمی کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے جنگلات و تعلیم کے آپسی رشتے کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے جنگلات کا تحفظ اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے میں سول سوسائٹی ، سکولی بچوں اور نوجوانوں کو شامل کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ جنگلات جنگلی جانوروں کی آماجگاہ ہے چوں کہ انسان اور جانور ایک دوسرے منحصر ہے اور دونوں کا تحفظ تبھی ممکن ہے جب جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔مشیرموصوف نے اِ س ایونٹ کے منتظمین کو مبارک باد دی اور ماحولیات اور جنگلی جانوروں کی اہمیت کے بارے میں بیداری عام کرنے پر زور دیا۔اس موقعہ پر مشیرموصوف نے قاضی ناگ نیشنل پارک اور مختلف جنگلی جانوروں پر تیار کی گئی دستاویزی فلموں کا آغاز کیا۔ مشیر موصوف نے وائیلڈ لائف کے اہم عملے کے لئے سی ایس آر کے تحت ہیرو موٹر سائیکل فراہم کیا۔انہوں نے ان ملازمین کی کاوشوں کی ستائش کی۔مشیر نے اِس موقعہ پر ایک پودا لگایا اور محکمہ ماحولیات و دیگر منسلک محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا ۔پی سی سی ایف اور ریجنل ڈائریکٹر پی سی بی نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔
 

بانڈی پورہ اور اوڑی میں پولیس پبلک دربار 

سرینگر //عوام اور پولیس کے مابین تعلقات کو مستحکم بنانے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر پولیس پوسٹ نوگام میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔انچارج پولیس پوسٹ نوگام کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ میں نوگام اور گنڈ نوگام سے تعلق رکھنے والے ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے میٹنگ کے دوران عوامی اہمیت کے مسائل پر روشنی ڈالی ۔پولیس افسر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی جائز مانگوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی جبکہ سیول ایڈمنسٹریشن سے جڑے مسائل متعلقہ حکام کی نوٹس میں لائے جائینگے تاکہ ان مسائل کا سدباب ممکن ہو سکے۔ شرکاء نے لوگوں کے درمیان اعتماد سازی کو مزید فروغ دینے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی میٹنگوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔اس دوران پولیس اسٹیشن اوڑی میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ایس ڈی پی اوکی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ میں ایس ایچ او بھی موجود رہے۔ میٹنگ میں گنگلہ ، چھولن ، دارا گوٹلیاں، دانیسادان اور اُس کے ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے میٹنگ کے دوران عوامی اہمیت کے مسائل اُبھارے۔ پولیس آفیسران نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کی جائز مانگوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی جبکہ سیول ایڈمنسٹریشن سے جڑے مسائل متعلقہ حکام کی نوٹس میں لائے جائینگے تاکہ اُن مسائل کا سدباب ممکن ہو سکے۔ میٹنگ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی ۔
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ضلع پونچھ میں اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ دستیاب | مناسب اَدویات کی دستیابی کے ساتھ ہسپتال مکمل طور پر فعال
تازہ ترین
مودی حکومت کو پُرامن راستے تلاش کرنے پر سیاسی سزا نہ دی جائے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں
تازہ ترین
ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار
تازہ ترین

Related

کشمیر

ہندو پاک ڈی جی ایم اوز کا رابطہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرفائر بندی پر اظہار اطمینان

May 12, 2025
کشمیر

ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نہیں فوجی اڈے اورسسٹم مکمل طور پر فعال:ڈی جی ایم او

May 12, 2025
کشمیر

پاکستانی ارادے پڑھنے کی جادوئی چھڑی نہیں جنگ بندی ہو چکی ، نقصانات کا معاوضہ دیا جائیگا: وزیراعلیٰ

May 12, 2025
کشمیر

سرینگر سمیت سبھی 32ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?