کشتواڑ//ضلع کشتواڑکے دورافتادہ علاقوں بالخصوص مڑواہ میں طبی سہولیات کافقدان ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کوآئے روزشدیدپریشانیوں کاسامناکرناپڑتاہے ۔ گزشتہ روزایمبولینس کی عدم دستیابی کی وجہ سے مڑواہ کے چانجرگائوں کی ایک بیوہ خاتون کواس کی بیٹی جسے پیٹ میں شدیدتکلیف تھی ،اسے دردکے دوران 40 منٹ تک انتظارکرنے کے بعدمحکمہ صحت کے ضلع ہسپتال کشتواڑکی ایمبولینس منیجمنٹ ٹیم کی طرف سے جواب دیاگیاکہ ایمبولینس تیل ڈالنے کیلئے کہیں گئی ہوئی ہے تاہم متاثرہ خاتون کی ماں نے اپنی بیٹی کوچاپرسروس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا۔اس واقعہ سے ظاہرہوتاہے کہ محکمہ صحت کی دیہی علاقوں کے لوگوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کے دعوے زمینی سطح پرکھوکھلے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مڑواہ کے چانجرگائوں کی ہوریٰ بیگم کاکہناہے کہ میری بیٹی کوپیٹ میں شدیددردتھی ،اورہم نے ضلع ہسپتال کشتواڑسے رابطہ کیاکہ ہمیں ایمبولینس مہیاکرائی جائے لیکن ہمیں چالیس منٹ تک انتظارکرنے کے بعدہسپتال انتظامیہ نے ایمبولینس فراہم کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکارکردیاکہ ایمبولینس کہیں تیل ڈالنے کیلئے گئی ہے جس کے بعد میں نے اپنی بیٹی کوچاپرسروس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا۔مریضہ کی والدہ ہوریٰ بیگم نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ ایمبولینس منیجمنٹ ٹیم ضلع ہسپتال کشتواڑکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ چالیس منٹ تک انتظارکروانے کے بعدایمبولینس دستیاب نہ کراناغیرذمہ داری ہے ۔ہوریٰ بیگم نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جب ایمبولینس نہ دی گئی توگائوں کے کچھ لوگوں نے میری بیٹی روبینہ بانو(18) کو ایک پرائیوٹ ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہسپتال پہنچایا۔کشمیرعظمیٰ کوموصولہ تفصیلات کے مطابق ایک 18سالہ لڑکی روبینہ بی بی دختر مرحوم رشیدملک ساکن چانجر مڑواہ کوچاپرسروس کے ذریعے ہسپتال پہنچایاگیا۔مریضہ کی والدہ نے بتایاکہ میری بیٹی کے پیٹ کے صبح شدیددردکی شکایت ہوئی۔انہوں نے کہاکہ میرے شوہرکئی سال پہلے فوت ہوچکے ہیں ،میں ایک بے سہاراخاتون ہیں اورمیرے بچے ہی میرے لیے واحدامیدہیں۔ انہوں نے کہاکہ دردکی شکایت ہونے کے فوری طورپرہم نے فون کرکے ہسپتال سے ایمولینس فراہم کرنے کی گزارش کی لیکن چالیس منٹ تک ہمیں انتظارکرایاگیااوربعدمیں کہاگیاکہ ایمبولینس نہیں مل سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب ایمبولینس نہیں ملی توہم نے مقامی لوگوں نے چاپرسروس کاانتظام کرکے دیا۔اس سلسلے میں چانجرگائوں کے ایک شخص فیاض احمد ملک نے مانگ کی ہے کہ ایمبولینس منیجمنٹ کشتواڑ ہسپتال کے خلاف کارروائی عمل میں لانے جائے اوراس معاملہ میںضلع ترقیاتی کمشنرانگریزسنگھ راناسے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے