بارہمولہ//سرحدی قصبہ اوڑی کے بونیار علاقے میں متعدد دیہات کے صارفین مواصلاتی کمپنیوں کی ناقص سروس پر عوام نالاں ہیں جس دوران انہوں نے متعلقہ کمپنیوں سے علاقے میں فوری طور نیٹ ورک میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔صارفین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ترکانجن بونیار علاقے میں بیشتر دیہات جن میں باڈین ،مدانن ،چوٹالی ،گگر ہل ،بنالی ،دارکنجن اور سلاسن کے علاوہ دیگر کئی دیہات میں ترقی کے اس جدید دور میں بھی لوگوں مواصلاتی نظام کی انتہائی ناقص سروس کی وجہ سے مذکورہ دیہات کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہاہے ۔انہوں نے بتایا کہ نا معلوم وجوہات کی بناء پر ان دیہات کو نذانداز کیا گیا ہے اور آج تک علاقے میں سگنل ٹاور نصب نہیں کئے گئے ہیں ۔انہوںنے کہا ہے کہ اگر چہ کمپنیوں نے ترکانجن میں ٹاور نصب کئے ہیں تاہم اس کے جو اپر بلٹ کے دیہات ہیں کو سگنل نہیں پہنچ پاتی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو فون کال کرنے اور انٹرنیٹ سروس کااستعمال کرنے کیلئے کئی میل دور طے کرنا پڑتا ہے ۔ صارفین نے مواصلاتی کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دیہات میں فوری طور پرمواصلاتی نظام میںبہتری لایا جائے ۔