ئی دہلی //کانگریس ہائی کمان نے مزید 10 امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔اس میں بارہمولہ حلقے کے امیدوار کا نام بھی شامل ہے۔جاری کی گئی لسٹ میں بہار سے تین،جموں و کشمیر ، کرناٹک اور تامل ناڈو سے ایک ایک،اور مہارشٹرا سے4امیدوار شامل ہیں۔جموں و کشمیر کی بارہمولہ نشست سے حاجی فاروق میر کو نامزد کیا گیا ہے۔بارہمولہ پارلیمانی نشست سے نیشنل کانفرنس نے محمداکبرلون ،پی ڈی پی نے عبدالقیوم وانی اورپیپلزکانفرنس نے راجااعجازعلی کومیدان میں اُتاراہے۔ اس دوران ڈاکٹر فاروق عبداللہ آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔