سرینگر/فورسز نے گذشتہ رات چھاپوں کے دوران جنوبی ضلع شوپیان میں 7نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ گرفتاریاں شوپیان قصبہ کے مضافاتی گائوں، آرہ ہامہ میں عمل میں لائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان سے شوپیان پولیس سٹیشن میں جنگجویانہ سرگرمیوں سے متعلق معاملوں کے بارے میں پوچھ کی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع نے گرفتار شدگان کی شناخت اسحاق ایتو،معراج الدین،ارشد لون ، شبیر کلے ،غلام نبی میر، عرفان ایتو اور فیاض احمد میر کے طور کی۔.
یاد رہے کہ گذشتہ سنیچر کو یاصر احمد شاہ ساکنہ گدا پورہ نامی اُس جنگجو کی نماز جنازہ میں عسکریت پسند نمودار ہوئے تھے جس کو فورسز نے مذکورہ گائوں میں ہی معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق کیا تھا۔