جموں //ضلع کشتواڑ کے اندروال حلقہ سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس کے ایک سینئر لیڈر پیارے لعل شرما نے نیشنل کانفرنس لیڈر شپ کا انہیں اودہمپور۔کٹھوعہ پارلیمانی حلقہ کے لئے پارٹی کی جانب سے مہم کمیٹی کے لئے نامزد کرنے پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا کا ان پر اعتماد کرنے اور انہیں لوک سبھا انتخاب کے سلسلہ میں اودہمپور۔کٹھوعہ پارلیمانی حلقہ میں ایک اہم ذمہ واری سونپنے پر ان کا اظہار تشکُر کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ریاستی سیکرٹری سرجیت سنگھ سلاتھیہ کی قیادت میںحلقہ کے لئے مہم کمیٹی پارٹی کی کامیابی کیلئے کوئی دقیقہ فرد گُذاشت نہیں کرے گی۔ پیر کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں نیشنل کانفرنس ہی ایک مستحکم سرکار دے سکتی ہے۔انہوں نے پی ڈی پی۔ بی جے پی کی سابقہ سرکار کے گٹھ جوڑ کو ایک موقعہ پرست گٹھ جوڑ قرار دیا ،جس نے ریاست میں ایک خلا پیدا کیا ہے،جسے نیشنل کانفرنس ہی پر کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آیا ہے کہ فرقہ پرست اور منقسم طاقتوں کے خلاف اکٹھا ہوکر مقابلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ریاست میں ہر کونہ میں قائم پارٹی ہے جو کو عوام کا پورا ساتھ ہے اور لوگوں کے تعاون سے ہی این سی ریاست میں ایک مستحکم سرکار دے گی۔پریس کانفرنس سے بالک بونجواہ کے پارٹی کے بلاک صدر ٓفتاب ذاکر کئین نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوکر این سی کو مکمل تعاون اور حمایت دینے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی اقتدار میں آئے گی تو وہ ریاست میں بیروزگاری کو کم کرنے کیلئے کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ این سی ریاست کے تینوں خظوں کی ترقی کی وعدہ بند ہے۔