نوشہرہ //راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ہندوپاک کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواجس سے مقامی آبادی سہم کر رہ گئی ۔ ذرائع کے مطابق لام کے ڈونگی کیری علاقے میں گزشتہ رات 11بج کر 30منٹ پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع ہواجو صبح تک جاری رہا ۔اس دوران شدید گولہ باری کی گئی جس سے مقامی آبادی رات بھر سو نہیں پائی تاہم کسی طرح ک اجانی نقصان نہیںہوا۔نوشہرہ کے ہی کلسیاں اور کڈالی سیکٹروں میں منگل کی شام 5بجے سے پھر سے فائرنگ اور گولہ باری شروع ہوئی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔اس دوران پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا جبکہ کئی مارٹر شیل رہائشی آبادی والے علاقوں میں بھی گرے جس کو دیکھتے ہوئے مقامی آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ۔