جموں//نیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکرٹری و سابقہ وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے منگل کے روز یہاں آنے والے پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کومتحرک کرنے اور جموں۔پونچھ پارلیمانی حلقہ سے کانگریسی امیدوار کی کامیابی کیلئے پارٹی لیڈر شپ کے فیصلہ کے تحت وجے پور اسمبلی حلقہ کیلئے الیکشن پینل نامزد کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کارکنوں کو سیکولر ار عوام دوستانہ طاقتوں کو مستحکم بننے کے لئے اپنی کاوشوں میں اضافہ کرنے کو کہا۔انہوں نے کارکنوں کو جموں۔پونچھ حلقہ کے کانگریسی امیدوار رمن بھلہ او ر اودہمپور ۔ڈوڈہ لوک سبھا حلقہ کے لئے کانگریسی امید وار وکرما دتیہ کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے انکے حق میں انتخابی مہم چلانے پر زور دیا۔سلاتھیہ نے اس موقعہ پر وجے پور اسمبلی حلقہ کیلئے الیکشن پینل بھی نامزد کی۔ بلاک وجے پور کیلئے سودا گر گپتا،اوم پرکاش اتری، جوگیندر ورما ، بشن ورما ، رمیش لعل شرما ، ستیش شرما ، رمیش چندر ،نشان سنگھ ،دلجیت سنگھ ،سبھاش چندر، اجے شرما ،مدن لعل ڈوگرہ، گنیش شرما اور کیشو شرما نامزد کئے گئے ہیں۔ بلاک رام گڑھ کیلئے ایم ایس بھٹی، روپ چند، تیجندر سنگھ ، درشن سنگھ ، او پرکاش چودھری، پریم پال چودھری، لبا چودھری، سرین چودھری، رام لعل ،جنک سنگھ، گارا رام ، جسبیر سنگھ ،تارا سنگھ، سیوا سنگھ ،بلونت سنگھ ، راجا سنگھ ، ہرجیت سنگھ ، اجیت سنگھ ،سکھویندر سنگھ ، ملن سنگھ اور ریاض ملک نامزد کئے گئے ہیں۔اسی طرح سے بلاک بڑی براہمناں کیلئے بھگوان سنگھ ، رمن گپتا، شیر محمد، کرم چند، انگریز سنگھ ، صادق ملک، موہن لعل ،کرتار چند، گلاب محمد، بھوشن کمار، بوٹی رام ،ماجد چودھری، بشیر ملک، اشوک سنگھ چاڑک، بلونت سنگھ بابا ، ترسیم پروین ملک، اشوک کمار،عابد حسین اور غلام نبی نامزد کئے گئے ہیں۔