سرینگر//اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے سول انجینئرنگ شعبے کے برجیس احمد بٹ نے بین یونیورسٹی پین کیک سلیٹ چیمپین شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیاہے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرمشتاق احمدصدیقی اوررجسٹرارسیدریاض رفاعی نے یہ تمغہ حاصل کرنے پر برجیس احمد اور ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن وسپورٹس کومبارکباد پیش کی ہے ۔چیمپین شپ کی میزبانیگرونانک دیویونیورسٹی امرتسرپنجاب نے19مارچ سے22مارچ تک کی ۔اس چیمپین شپ میں ملک کی32مختلف یونیورسٹیوں کے کھلاڑیوں نے شمولیت کی۔