سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سابق لیڈر جاوید مصطفےٰ میر نے بدھ کو شاہ فیصل کی پارٹی جموں کشمیر پیپلز مؤمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔
میر، شاہ کی موجودگی میں سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیپلز مؤمنٹ میں شامل ہوگئے۔
اسمبلی حلقہ چاڈورہ کے سابق منتخب نمائندے، میر نے مسلسل2002،2008اور2014میں پی ڈی پی کی ٹکٹ پر چاڈورہ سے انتخابی جیت درج کرلی۔
انہوں نے رواں برس کے ماہ جنوری میں پی ڈی پی سے علیحدگی اختیار کی۔