اننت ناگ// اننت ناگ میں انتظامیہ نے افسران کی ایک میٹنگ میں معرام العالم کی تقریبات کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ای ڈی سی ،اے ایس ای،پی ڈی ڈی،ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈی ڈی ،اے آر ٹی او،سی ایم او ،اے ڈی خوراک رسدات وامو رصارفین ،چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر اور ڈپتی ایس پی کے علاوہ مقامی ادارہ اوقاف کے نمائندے بھی موجود تھے۔اے ڈی سی نے میٹنگ کے دوران خوراک،رسدات وامو رصارفین کے افسران کو ایام متبرکہ کے سلسلے میں صارفین کے لئے راشن،مٹی کے تیل اور رسوئی گیس کے علاوہ دیگر اشیائے خوردنی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی جبکہ پی ڈی ڈی،پی ایچ ای اور اے آر ٹی اوکو بھی عوام کے لئے بنیادی سہولیات کی دستیابی کے لئے قبل ازوقت اقدامات کرنے پر زوردیا گیا۔اس دوران اے ڈی سی نے کعبہ مرگ،کھرم،سرہامہ اورسیر ہمدان کے گردونواح میں صفائی ستھرائی کی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔