کٹھوعہ//گورنمنٹ ڈگری کالج بنی میں متوقع انتخاب میں ووٹروںکی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کیلئے سویپ کے تحت ایک سمپویزم اور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔بینرس اور نعروں کے ہمراہ ریلی کالج کے احاطہ سے شروع ہوئی اور بنی کے بازر سے ہوتے ہوئے کالج احاطہ میں ہی اختتام پذیر ہوئی۔پروگرام کے آغاز پر کالج کے انچارج پرنسپل ابھینو شرما نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مُختصر تعارف پیش کیا۔اس کے علاوہ ڈاکٹر جاوید احمد نے سامعین کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔پروگرام میں کالج کے طلاب اور فیکلٹی نے بھی شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے گئے ج سکے بعد شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ ہی پروگرام کا اختتام کیا گیا ۔