سرینگر/سرینگر میں امر سنگھ کالیج کی ایک عمارت جمعہ کو آگ کی واردات کے دوران خاکستر ہوگئی۔
مذکورہ عمارت کالیج ایڈمن اور داخلوں کیلئے مخصوص تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ کی وجہ سے اس میں موجود سارا ریکارڈ جل کر خاک ہوگیا۔
کالیج کے پرنسپل پروفیسر شاہین نے آگ کی واردات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کے داخلوں سے متعلق سارا ریکارڈجل گیا ہے جبکہ دیگر دستاویزات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یہ یک منزلہ عمارت تین کمروں پر مشتمل تھی۔
کالیج نے آگ کی اس واردات کے بارے میںپولیس کے پاس کیس درج کرایا ہے۔
امر سنگھ کالیج کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کی ایک اکائی ہے ۔