سرینگر/پولیس نے جمعہ کو عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جہلم ویلی کالیج اسپتال میں پائی گئی نوزائد بچی کے والدین کا پتہ لگانے میں مدد کریں۔
چیف میڈیکل آفیسر جے وی سی نے پولیس کو مطلع کیا کہ اُن کے اسپتال میں ایک نو زائد لاوارث بچی ایک بیڈ پر پائی گئی ہے۔
مذکورہ بچی کو اسپتال کے ایمر جنسی یونٹ میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
پولیس نے اطلاع پاتے ہی قانونی لوازمات پوری کیں۔
پولیس نے اپیل کی ہے کہ بچی کے والدین کے بارے میں کوئی بھی اطلاع اُن تک پہنچائی جائے۔
پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ اطلاع دینے والے کی شناخت مخفی رکھی جائے گی۔