جموں// راج بھون نے آج ایس ایس پی سنیل دت کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا وہ 35 برس کی خدمات انجام دینے کے بعد اس ماہ کے آخر میں اپنی نوکری سے سبکدوش ہو رہے ہیں ۔ گورنر ستیہ پال ملک نے ایس ایس پی سنیل دت کی لگن اور تندہی کی ستایش کی جنہوں نے راج بھون کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے بے مثال کام انجام دیا ۔ گورنر نے متعلقہ افسر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں نیک خواہشات دیں ۔ سنیل دت کو 1995 میں راج بھون میں پچھلے پانچ برس کے دورانیہ کے دوران بہترین خدمات انجام دینے کیلئے ڈی جی پی کے توسیفی میڈل سے بھی نوازہ گیا ہے ۔ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولہ ، سنیل دت کی اہلیہ اور راج بھون کے دیگر افسران اور عملہ بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔