جے اینڈ کے یونائیٹڈ سکول ٹیچرس ایسو سی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ
جموں // جے اینڈ کے یونائیٹڈ سکول ٹیچرس ایسو سی ایشن نے جمعہ کے روز یہاں پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کو لیکر ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کی قیادت ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر ہری سنگھ اور جنرل سیکرٹری راجیو کمار کر رہے تھے۔مظاہرین اپنے دیرینہ مطالبات جن میں گُذشتہ پانچ مہینوں کی تنخواہ واگُذار کرنا ،ہیڈ ٹیچرس کے بطور کام کر رہے ماسٹرس کے حق میں7ویں تنخواہ کمیشن کو لاگو کرنا ، تمام آر آر ای ٹئیز (بشمول انڈر گریجیٹ)کو ٹیچر گریڈ۔II میں منتقل کرنا اورا نکے تنخواہ بقایا جات اور 7ویں تنخواہ کمیشن کو لاگو کرنا ،05 سال کی مدت مکمل کئے ہوئے تمام آر اء ٹئیز کو باقاعدہ بنانا،تربیت یافتہ انڈر گریجویٹ اساتذہ کو سینئر ٹیچر گریڈ دینا، انچارج لیکچر ار ،ہیڈ ماسٹرس و دیگر افسروںکو باقاعدہ بنانا ، اساتذہ کو غیر ۔تدریسی فرائض سے فارغ کرنا ، تمام سرکاری سکولوںمیں پری۔پرائمری کلاسز شروع کرنا،نئی پنشن سکیم پر روک اور پُرانی پنشن سکیم بحال کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔محکمہ تعلیم میں تمام خالی اسامیاں ڈی پی سی سے پُرکرنا شامل ہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر نے ریاستی سرکار کی جانب سیریاستی سرکار کے محکمہ تعلیم کے تئیں لیت و لعل رویہ کی سخت مذمت کی۔انہوںنے اساتذہ کے تمام جائز مطالبات فوری طور سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین میں روپ چند، راج کمار، کانتا دیوی ،پردیپ سنگھ ، سنیل تھاپا، سراج الدین، بشیر حسین ، بلونت سنگھ ،ذوالفقار علی ملک و دیگران بھی شامل تھے۔
گورنر راج نفاذ کے دوران شکایتوں کا ازالہ
۔ 57374 شکایات موصول،57300کا نپٹارہ
جموں//20جون 2018سے 29مارچ 2019ء تک گورنر راج نفاذکے دوران گورنرس سیکرٹریٹ گریوینس سیل کو 57374 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 57300شکایات کو ازالے کے لئے متعلقہ حکام کو بھیجا گیا جبکہ 74 شکایات اب تک زیر عمل ہے ۔اسی طرح گورنر کی ہدایات پر تمام مشیر مقررہ شیڈول کے مطابق سری نگر اور جموں میں مختلف وفود اور افراد سے باقاعدہ میٹنگ منعقد کرتے آئے ہیں اور ان کی شکایات سنتے ہیں ۔مشیر موصوف لگاتار شکایتوں کے نپٹارے کے عمل کا جائزہ لیتے ہیںتاکہ متعلقہ محکمہ اِن شکایات کا ازالہ یقینی بنائیں۔
آج منعقد ہونے والے عوامی دربار کے اوقات میں تبدیلی
جموں//گورنر کے مشیر کے سکندن کے دفتر واقع کنونشن سینٹر کنال روڈ جموں سے 30 مارچ سنیچر وار کو منعقد ہونے والے عوامی دربار کے لئے نئے اوقات جاری کئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں جاری کی گئی اطلاع کے مطابق عوامی دربار دوپہر 12بجے شروع ہو کر دوپہر 2بجے اختتام پذیر ہوگا۔تمام عوامی وفود اور افراد جو اپنی شکایات و مطالبات حکومت کی نوٹس میں لانا چاہتے ہیں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ جگہ پر مشیر موصوف سے ملاقی ہوسکتے ہیں۔
چیف سیکرٹری نے سبکدوش ہوئے انتظامی سیکرٹریوں کے اعزاز میں الوادعیہ کی میزبانی کی
جموں// چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج یہاں کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی ہلال احمد پرے اور کمشنر سیکرٹری خوراک سول سپلائیز اور امور صارفین ڈاکٹر عبدالرشید کی سبکدوشی کے سلسلے میں منعقدہ الوداعیہ تقریب کی میزبانی کی۔ یہ افسران31 مارچ2019 کو اپنی ملازمت سے سبکدوش ہورہے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری خزانہ،پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم،پرنسپل سیکرٹری تکنیکی تعلیم،پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی،پرنسپل سیکرٹری انیمل و شیپ ہسبنڈری،پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت،پرنسپل سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی کے علاوہ دیگر انتظامی سیکرٹری بھی تقریب پر موجود تھے۔اس موقعہ پر انتظامی سیکرٹریوں نے ہلال احمد پرے اور ڈاکٹر عبدالرشید کے ساتھ اُن کی وابستگیوں کو یاد کرتے ہوئے مختلف عہدوں پر اِن افسروں کے رول کو اُجاگر کیا۔چیف سیکرٹری نے ان دوانتظامی سیکرٹریوں کی بہترین خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مولانا سیدوستانوی کی وفات پر سروڑی کااظہار تعزیت
جموں//جموں و کشمیر پردیش کانگرس کے نائب صدر غلام محمد سروڑی نے مولانا غلام محمد وستانوی کا بیٹا مولانا سیدوستانوی ساکنہ مہارشٹرکی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے پسماندہ کیساتھ اظہار تعزیت کیاہے ۔ یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں سروڑی نے مرحوم کے لئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور غمزد کو صدمہ برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطا کرنے کی اﷲ تعالیٰ سے دُعا کی ہے ۔
جامع مسجدلکھداتابازارمیںمعراج النبیؐ پرمفصل خطاب
جموں//غوثیہ حنفیہ جامع مسجدلکھداتابازارمیں جمعتہ المبارک کے خطبہ میں امام وخطیب اورمعروف مذہبی اسکالرمولانا مفتی سیدمظہرحسان قادری مصباحی نے معراج النبیؐ کے موضوع پر قران وحدیث کی روشنی مفصل ومدلل خطبہ دیا۔اس موقعہ پراسکالرمذکورنے بخاری شریف کوسامنے رکھ کرمعراج والنبیؐ سے متعلق طویل حدیث پاک تلاوت کی پھرشرح وبسط کے ساتھ اس پرمکمل طورسے روشنی ڈالی اورحاضرین کوشب معراج النبیؐ پرعبادت الیہ اوردرودوسلام کے ساتھ شب بیداری پربرانگیختہ کیاجس سے سامعین پرایک سکتہ طاری ہوگیا اورحدیث رسول سے بڑے لطف اندوزہوئے۔اس موقعہ پر مفتی سیدمظہرحسان قادری نے کہاکہ ستائیس رجب المرجب کی شب کوجوشخص معراج النبی ؐ کے موقعہ پربیداری کرتاہے اسکوایک سوسال کی عبادت کاثواب ملتاہے۔