جموں//دو کمشنر /سیکریٹری سطح کے افسران سمیت 4افسران کی سبکدوشی پر ان کی جگہ اضافی چارج دیئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے حکمنامہ میں بتایاگیاہے کہ کمشنر/سیکریٹری محکمہ محنت و روزگار سوربھ بھگت ڈاکٹر عبدالرشید کی سبکدوشی پر کمشنر/سیکریٹری محکمہ خوراک،شہری رسدات و امور صارفین کا اضافی چارج سنبھالیں گے جبکہ سپیشل سیکریٹری محکمہ سماجی بہبود فاروق احمد لون ہلال احمد پرے کی سبکدوشی پر ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری کے طور پر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج سنبھالیں گے ۔اسی طرح سے صوبائی کمشنر جموں کے دفتر میں ایڈیشنل کمشنر پنکج مگوترہ کو منوہر لعل رینہ کے سبکدوش ہونے پر ریلیف و بازآبادکاری کمشنر کااضافی چارج دیاگیاہے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سرینگرپرنیما متل کو ڈاکٹر محمد یوسف چھاپرو کی سبکدوشی پر ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر کااضافی عہدہ ملاہے ۔