سرینگر/فوجی اہلکاروں نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سنیچر کو گولی چلاکر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو زخمی کردیا۔
یہ واقعہ بنڈزو گائوں میں پیش آیا جہاں فوجی اہلکاروں نے ناکہ لگا رکھا تھا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ فوجی اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر جارہے شاہد فاروق ساکنہ پرژھو اور سہیل احد کورکنے کا اشارہ کیا تاہم وہ نہیں رکے۔
موٹر سائیکل کو نہ رکتے دیکھ کر فوجی اہلکاروں نے اُس پر فائر کھولا اور دونوں کو زخمی کردیا۔
زخمی افراد کو ضلع اسپتال پلوامہ پہنچایا گیا جہاں سے اُنہیں سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا۔