جموں //جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لنگویجز کے سیکرٹری ڈاکٹر عزیز حاجنی 4سال کی مدت پورا کرنے کے بعد عہدہ سے سبگدوش ہوئے ہیں۔ اکیڈمی کی جانب سے اس سلسلہ میں انکے اعزاز میں ایک شاندار الودعیہ منعقد کیا گیا۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ڈاکٹر حاجنی کو ریاست کے متعدد اداروں میں اہم عہدوں بشمول محکمہ تعلیم میں او ایس ڈی، بورڈ آف سکول ایجوکیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمکس ، یونیورسٹی آف کشمیر کی شیخ العالم شعبہ کے کارڈی نیٹر رہنے کا امتیاز حاصل ہے۔ساہتیہ اکیڈمی انعام یافتہ حاجنی نے اکیڈمی میں بطور سیکرٹری کافی کام کیا ہے۔اکیڈمی نے حاجنی کے دو دیگر سٹاف ممبروں ہرپال سنگھ اور محمد انور پیر کو بھی سبگدوش ہونے پر الوداع کیا۔الوداعی تقریب میں کلچرل اکیڈمی کے اہلکاروں کے علاوہ کئی دانشوروں و مصنفوں نے بھی شرکت کی،جن میں بی جی بی ایس یو کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مسعود چودھری، بشیر بھدرواہی، موہن سنگھ اور کے ڈی مینی ، اسیر کشتواڑی،آیوش عارف، ارش صحبائی بھی شامل تھے۔