کٹھوعہ //بھون نرمان کامگار یونین کی تیسری کانفرنس کایک روزہ اجلاس یہاں اتوار کے روز زیر قیادت یونین صدر اجیت کمار منعقد ہوئی۔کانفرنس میں تقریباً 500 ڈیلی گیٹوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹریڈ یونین لیڈر محمد یوسف تاریگامی مہمان خصوصی تھے۔کانفرنس میں ورکنگ کلاس کے متعدد مسائل پر غور کرکے سرکار کی مزدور کُش پالیسوں کے خلاف جد و جہد میں تیزی لانے کا عہد کیا گیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاریگامی نے کہا کہ سرکار کے گُذشتہ چار سال کی کارکردگی کو مبینہ طور سے ناکامی سے تعبیر کیا ۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی اہم ناکامیاں نوٹ بندی، جی ایس ٹی، کسانوں کے ساتھ دھوکہ، جمہوری اداروں کو کمزور کرنا ،بیروز گاری اور منافرت پیدا کرنا ہے۔انہوں نے مودی سرکار پر بیروزگاروں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا ا لزام لگایا ۔انہوںنے کہا کہ مودی سرکار نے ورکنگ کلاس کو سوشل سیکورٹی فراہم کرنے کے بجائے کنٹریکچول ازم اور عارضی ملازمتوں کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکا رکی ورکنگ کلاس کے خلاف پالیسیوں کا متحد ہو کر ہی توڑ کیا جا سکتا ہے۔یونین کے جنرل سیکرٹری اوم پرکاش نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں ورکنگ کلاس کے ساتھ اپنائے گئے رویہ کی نکتہ چینی کی۔انہوں نے آف لائن اور آن لائن رجسٹریشن عمل آسان بنانے ،دہلی ریاست کے طرز پر پنشن سکیم لاگو کرنے، کم سے کم ماہانہ اجرت 18000/روپے کرنے اور سوشل سیکورٹی فوائد جیسے کہ ای ایس آئی، پنشن ،ای پی ایف وغیرہ کی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کنسٹریکشن ورکرس کے لئے Marriage Assistance سکیم لاگو کرنیکا بھی مطالبہ کیا۔سینئر ٹریڈ یونین لیڈر ایس پی کیسر نے افتتاحی تقریر میںبھون نرمان کامگار یونین کے مطالبات اجا گر کئے جبکہ جنرل سیکرٹری راج کمار نے رپورٹ پیش کی۔اجلاس کے اختتام پر راج کمار کو 39 رکنی ورکنگ کمیٹی کا بطور جنرل سیکرٹری ، اجیت راج کو صدر، سوم لعل کو کیشئرمنتخب کیا گیا ۔ اجلاس سے سیوا رام ، ہری سنگھ ،جیا لعل، رومیش چند اورجگدیش شرما نے بھی خطاب کیا۔