جموں//کانگریس نے پارلیمانی حلقہ اننت ناگ سے پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر کو اپنا امیدوار نامزدکیاہے ۔اس حلقہ پر تیسرے، چوتھے اور پانچویں مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی ۔ریاستی حکومت میں کابینہ وزیر رہ چکے میر کو 2015میں پارٹی کا ریاستی صدر بنایاگیاتھا ۔وہ اننت ناگ کے حلقہ انتخاب ڈورو سے2002اور2008میں اسمبلی الیکشن جیت چکے ہیں جبکہ 2014کے اسمبلی چنائو میں انہیں پی ڈی پی امیدوارسے 150ووٹوں سے شکست ہوئی تھی ۔وہ 2017میں اننت ناگ حلقہ سے ہی ضمنی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار تھے، تاہم خراب حالات کی وجہ سے اس سیٹ پر ووٹنگ نہیں ہوسکی ۔2014کے پارلیمانی چنائو میں اس نشست پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن بعد میںان کے وزیر اعلیٰ بننے پر یہ سیٹ خالی ہوگئی ۔