سرینگر/انکم ٹیکس محکمہ نے سوموار کو حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی کا دلی کے مالویہ نگر علاقے میں واقع رہائشی فلیٹ سربمہر کرنے کے احکامات صادر کئے۔
انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے ایک حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ گیلانی کی مذکورہ جائداد اس لئے سربمہر کی گئی ہے کیونکہ وہ محکمہ کی طرف ساڑھے تین کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ادا کرنے میںناکام ہوئے ہیں۔
محکمہ انکم ٹیکس نے اس سلسلے میں باضابطہ آڈر جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک اور علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کی سرینگر رہائش گاہ کو سربمہر کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔شاہ اس وقت تہار جیل دلی میں مقید ہیں۔