نئی دہلی // حکومت ہند نے دلی ہائی کورٹ کے جسٹس چندر شیکھر کی سربراہی میں ایک ٹریبونل قائم کردیا ہے، جو اس بات کا تعین کرے گا کہ کیا جماعت اسلامی اور لبریشن فرنٹ پر پابندی سے متعلق معقول وجہ ہے۔اس بات کا فیصلہ مرکزی وزارت داخلہ نے غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے لیا ہے۔نو ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مرکزی سرکار انسداد غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق ٹریبونل کو قائم کررہی ہے جس کے سربراہ دلی ہائی کورٹ کے جسٹس چندر شیکھر کریں گے،جو اس بات کا تعین کرے گا کہ جماعت اسلامی اور لبریشن فرنٹ پر پابندی لگانے کے بارے میں معقول وجہ ہے یا نہیں۔