جموں// سابقہ پی ڈی پی۔ بی جے پی سرکار جموں خطہ کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ان باتوں کا اظہار کرتے ہوئے سابقہ وزیر و کانگریس کے پردیش نائب صدر مولا رام نے پیرکے روزیہاں رائے پور دومانہ حلقہ کے پلوڑہ، راجپورہ، کھیری ،گوڑا براہمناں ،اپر ٹھٹھر میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں بی جے پی پر اپنے دور اقتدار میںریاست کے عوام کو بنیادی سہولیات جیسے کہ پانی،بجلی، اور راشن سپلائی کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے کبھی بھی ریاست میں جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے کو ترجیحات میں شامل نہیں کیا ہے بلکہ اپنے مفاد خصوصی کو ایجنڈا میں رکھا ہے۔سابقہ بی جے پی سرکار میں لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملانے میں ناکام رہنے پر انہوں نے کہا کہ ووٹر اب اس موقعہ پرست پارٹی سے تنگ آچکے ہیں۔لوگوں کو کانگریس کے امیدوار رمن بھلا کے حق میں ووٹ طلب کرتے ہوئے انہوںنے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ سیکولر طاقتوں کو مستحکم بنانے کے لئے کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالیں۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں دیوی سنگھ ، چھبیل سنگھ ، جنک سنگھ ، حاجی صوبت علی، کانسی رام ، کرشن لعل، اصغر علی، اشوک کمار، سورم سنگھ ،شکتی سنگھ ، چودھری دیوا، دیپو رکھوال، بابر علی، غلام محمد، بھوپیندر سنگھ ، میر علی، ترن وید، محمد خان ،غلام علی پنچ، اور ذوالفقار علی پنچ بھی شامل تھے۔