Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

پانی کی سپلائی۔۔۔۔۔۔ سب ٹھیک ٹھاک نہیں!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 2, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 ابھی گرمی کا موسم شروع بھی نہیں ہوا ہے کہ وادی کے متعدد علاقوں میں پانی کی قلت سے  ہاہار کار مچنے لگی ہے۔ایک طرف آ?بپاشی کی چھوٹی بڑی نہروں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح متواتر بڑھ رہی ہے دوسری جانب جس طرح پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ پیدا ہوا ہے ،وہ اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ محکمہ آب رسانی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔ اگرچہ شہر سرینگر اور بیشتر قصبہ جات میں کافی عرصہ سے پانی کی سپلائی میں روزانہ کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے اور صرف صبح و شام کے اوقات میں چند گھنٹوں کیلئے پانی فراہم کیا جاتا رہا ہے، مگر ادھر کچھ عرصہ سے یہ سلسلہ بھی قائم نہیں رہ پایا اور متعدد علاقوں ، خاص کر دیہات میںپانی کی سپلائی کئی کئی دن تک منقطع کر دی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کا جینا دو بھر ہوگیاہے ۔ اس پر طرہ یہ کہ شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں ناصاف پانی سپلائی ہو رہاہے، جو گزشتہ ہفتے اپنے انتہا کو پہنچ گیا تھا، جس پر اگر شور نہ مچتا تو محکمہ شاید خبر بھی نہ لیتا۔یہ حیرت کا مقام ہے کہ جموں و کشمیر، جو پانی کے قدرتی ذخائر اور وسائل سے مالامال ہے اورسبھی سیاسی، سماجی، اقتصادی اور علمی حلقے ان وسائل کو ریاست کی معیشی آ زادی کی بنیاد گردانتے ہیں، کے اندر اس بنیادی ضرورت کی قلت کا سامنانہایت ہی افسوسناک ہے۔ ندلی نالوں میں سطحِ آ?ب میں خاطر خواہ اضافہ کے باوجود پانی کی قلت  اس امر کی چغلی کھاتی ہے کہ صاف پانی کی تقسیم کاری کانظام خامیوں کا شکار ہے اور اسے جدید ضروریات اور موثر بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے قلت کے اثرات کو کم کرنے کیلئےوقت وقت پربستیوں میں ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کی کوششیں کی جاتی ہیں ،تاہم ضروریات کے مقابلے میں یہ کوششیں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔ آج بھی شہر کےمضافات اور گائوں دیہات میں لوگ سڑکوں پر بالٹیاں ہاتھوں میں لئے پانی کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھرتے ہیں، کئی دیہات میں تو لوگوں کو اس غرض سے میلوں کی مسافت طے کرنے پر مجبور ہوناپڑتا ہے۔ایسی صورتحال میں کئی لوگوں کو ندی نالوں کے ناصاف پانی کے استعمال پر اکتفا کرنا پڑتا ہے، جو بعد ازاں بیماریوں کی افزائش پر منتج ہو کر دوہری پریشانیوں کا سبب بنتا ہے۔ اخبارات میں ان حوالوں سے اگرچہ ا?ئے دن رپورٹیں شائع ہوتی رہتی ہیں، لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انتظامیہ اس حوالے سے خوابِ خرگوش میں ہے اور ذمہ دار افسران کو عوام کی ان شکایات  کی طرف اپنی توجہ مبذول کرنے کیلئے فرصت نہیںملتی۔یہ المیہ نہیں تو اور کیا ہے کہ ایک طرف ریاستی واٹر ریسورسز مینجمنٹ اینڈ کنٹرول ایکٹ کے تحت گھریلو صارفین پر پانی کے فیس میں وقت وقت پر اضافہ ہوتا رہتا ہےتودوسری جانب پانی کی سپلائی کے معیار میں بتدریج تنزلی آ?رہی ہے۔لوگ آ?بیانہ ادا کرنے کے ضرور مکلّف ہیں اور یقینی طور پر انہیں اس سروس کے عوض فیس ادا کرنی چاہئے، جو انہیں حکومت فراہم کررہی ہے تاہم متعلقہ حکام کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صارفین کو معیاری سروس بھی فراہم کرے۔جہاں تک پانی کی سپلائی کا معاملہ ہے تو چونکہ اس کا براہ راست تعلق انسان کی بنیادی ضرورت سے ہے تو یہاں حکام کو اور بھی زیادہ چاک وچوبند اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ زندگی کی اس بنیادی ضرورت کو حاصل کرنے کیلئے انہیں دردر کی ٹھوکریں نہ کھا نا پڑیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ متعلقہ محکمہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں تساہل برت رہا ہے۔اب گرمیوں کا سیزن شروع ہو رہا ہے اور پانی کی ضروریات میں اضافہ ہو گا، لہٰذا حکومت کیلئے یہ دیکھنا بہت ضروری ہے کہ گرمی کے سیزن میں ضروریات کو پورا کرنے اور تقسیم کاری میں بہتری لانے کے لئے کیا اقدامات کئے جائیں ،تاکہ عوام کو زندگی کی اس بنیادی ضرورت سے محرومی کا سامنا نہ رہے۔ ریاست کی موجودہ انتظامیہ چونکہ عوام الناس کی بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنےکے وعدے کرتی رہتی ہے، لہٰذا اسے پانی کے وسائل و ذخائر کے تحفظ اور دوران ترسیل و استعمال اس کے اس کا ضیاع روکنے کے اقدامات کی نشاندہی کرنے، نیز تقسیم کاری کے نظام کو مزید مؤثر اور پختہ بنانے کیلئے ایک جامع پالیسی مرتب کرنی چاہئے۔ نیز اس بات کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ صارفین کو آلودہ پانی فراہم نہ کیا جائے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کا راجوری ایل او سی کے بی جی بریگیڈ کا دورہ افواج کی تیاریوں اور خطرے کے ردعمل کے نظام کا جائزہ، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
پیر پنچال

Related

اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?