سرینگر/پونچھ راستے سے کراس ایل او سی ٹریڈ منگل کو بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کی بنا پر معطل ہوا۔
حکام کے مطابق 35مال بردار گاڑیاں پونچھ کے تجارتی مرکز تک پہنچ گئی تھیں تاہم اُنہیں کنٹرول لائن پر آر پار فائرنگ کے تبادلے کے پیش نظر آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
پونچھ ٹریڈ سینٹر کے کسٹوڈین فرید کوہلی نے گریٹر کشمیر کو بتایا کہ آج وہاں سے حفاظتی صورتحال کے پیش نظر تجارت معطل رکھی گئی۔
یاد رہے کہ پونچھ ضلع میں دونوں طرف کی افواج نے کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بی ایس ایف افسر اور دو شہری جاں بحق اور فورسز اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق پاکستان کی طرف سے راولاکوٹ علاقے میں تین فوجی اہلکاروں کی موت واقع ہوئی ہے۔