سرینگر/جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے وعدہ کیا ہے کہ ریاستی ووٹران کو آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کیلئے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا ۔
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے یہ یقین شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور کپوارہ اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے دلایا۔
دلباغ سنگھ نے شمالی کشمیر کا دورہ آنے والے لوک سبھا انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کی غرض سے کیا ۔
پولیس سربراہ نے بارہمولہ اور کپوارہ پولیس لائینز میں محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی اور اُن پر زور دیا کہ وہ انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے کمر بستہ ہوجائیں۔