سرینگر/فورسز نے گذشتہ رات چھاپہ مار کارروئیوں کے دوران جنوبی ضلع شوپیان میں تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
یہ چھاپے شوپیان کے وہل نامی گائوں میں ڈالے گئے جن کے دوران عمر شفیع، آصف ملک اور فیم شاہ ساکنان وہل نامی نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔
مذکورہ ذرائع نے تاہم گرفتار شدگان پر عاید الزامات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔