سرینگر// پولیس پبلک اسکول بمنہ نے پانچویں سے بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کیلئے دوڑ کا اہتمام کیا جس میں اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ نہرو پارک سرینگر میں بدھ وار صبح آئی جی کشمیر ایس پی پانی ، ایس او ٹو آئی جی پی آرمڈ جاوید احمد ڈار نے اس دوڑ میں شریک طلباء کو ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا۔ دوڑ نہرو پارک سے شروع ہو کر بوٹینیکل گارڈن میں اختتام پذیر ہوئی۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں پانچویں جماعت کی مسکان ریاض ، آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم ثانیہ شمیم اور آٹھویں جماعت کی طالبہ نوشینہ فاطمہ نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بائز گروپ (جونیئر ) میں آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم جنید احمد ملک نے پہلی ، چھٹی جماعت کے طالب علم عابد گلزار نے دوسری جبکہ ساتویں جماعت میں زیر تعلیم محسن مشتاق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں بائز گروپ (سینئر ) میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم سرفراز احمد نے پہلی ، نویں جماعت کے طالب علم اسرار یوسف نے دوسری جبکہ گیارہویں جماعت کے ارسلان یوسف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جسمانی تندرستی کیلئے دوڑ از حد ضروری ہے تاکہ جسمانی صحت کو برقرار رکھا جا سکے۔ آخر پر پولیس پبلک اسکول بمنہ کے پرنسپل تاظم وحیدی نے آئی جی کشمیر ایس پی پانی اور جاوید احمد ڈار کا شکریہ ادا کیا۔