سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں گذشتہ رات کے دوران ایک بلاک فاریسٹ آفیسر اُس وقت زخمی ہوگیا جب جنگل سمگلروں نے فاریسٹ حکام پر تیز دھار والے اوزاروں سے حملہ کیا۔
یہ واقعہ ضلع کے نصر پورہ گائوں میں پیش آیا جہاں محمد عبد اللہ بٹ نامی جنگل آفیسر پر آدھی رات کے وقت چاقو چلایا گیا۔
حکام نے کہا کہ عبد اللہ پر اُس وقت حملہ ہوا جب وہ دیگر فاریسٹ حکام کے ہمراہ ڈیوٹی پر تھا اور اُنہوں نے کئی گھوڑے پکڑ لئے جن پر لکڑی سمگل کی جارہی تھی۔
اس موقع پر سمگلروں نے حکام پر تیز دھار والے اوزاروں ،جن میں چاقوا ور کلہاڑیاں بھی شامل تھیں، سے حملہ کیا جس کے دوران عبد اللہ کو چوٹیں آئیں۔
حکام نے کہا کہ عبد اللہ کو فوری طور پر پلوامہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اُسے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا اور اُس کے سر پر لگی چوٹ کا علاج جاری ہے۔