سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے جمعرات کو کہا کہ کشمیر ہائی وے کو ہفتے میں دو دنوں تک عام لوگوں کیلئے بند کرنے کاحکم آمرانہ ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس حکم کو واپس لے۔
میرواعظ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا''کشمیر شاہراہ کو ہفتے میں دو روز تک بند کرنا حکومت کا ایک اور آمرانہ اقدام ہے جو لوگوں کو مشکلات میں مبتلاء کرے گا۔حکومت کو چاہئے کہ وہ اس حکم کو واپس لے کر لوگوں کو سزا دینا بند کرے''۔
واضح رہے کہ ریاستی سرکار نے فورسز کی آمد و رفت کے پیش نظر سرینگر جموں شاہراہ پر ہفتے میں 2دن بارہمولہ سے ادہمپور تک ہر قسم کا ٹریفک مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔