سرینگر/انڈین ایئر فورس کے دو افسران جن میں ایک سکاڈرن لیڈ۔ر بھی شامل تھا، جمعرات کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک سڑک حادثے کے دوران جاں بحق ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے اونتی پورہ میں پیش آیا اور اس میں مزید دو اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ملنگپورہ میں پیش آیا جو ایئر فورس سٹیشن کے باہر واقع ہے۔
جاں بحق افسران اور زخمی اہلکاروں کی شناخت ابھی نہیں کی گئی تھی۔