نئی دہلی// وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے جمعرات کو کہا کہ فی الحال ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے اور اگر یہ رجحان آئندہ دہائی یا مزید عرصے تک جاری رہتاہے تو غریبوں کی تعداد کم از کم سطح تک لائی جا سکے گی۔مسٹر ارون جیٹلی نے صنعتی تنظیم کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز (سی آئی آئی) کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوچ میں تبدیلی کی ضرورت پر وزر دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کے مطابق اصلاحاتی ماڈل اپنانے اور معیشت میں ہونے والی ترقی کو غربت کے خاتمے کے لئے استعمال کرنے ، انفراسٹرکچر کو رفتار دینے اور سماج میں اقتصادی طور پر کمزور لوگوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تاریخ رقم کرنے کے دہانے پر کھڑے ہیں ۔ ہندوستان کی سماجی و اقتصادی صورتحال میں تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024 تک متوسط طبقہ سب سے بڑا زمرہ ہوگا۔ اقتصادی ترقی میں تیزی آنے پر متوسط طبقہ اور نئے متوسط طبقے کے ابھرنے کا اندازہ ہے ۔ اس ابھرتے ہوئے ہوئے طبقے کا جحم بڑا ہو جائے گا۔ تب ناساز عالمی حالات کے باوجود گھریلو کھپت کے دم پر معیشت میں زیادہ تیزی لائی جا سکتی ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں حکومت نے متوسط طبقہ کے استعمال کی مختلف مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں کمی کی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بہتر عمل درآمد سے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہواہے جس سے غریبوں کے لئے بناے گئے منصوبوں کے لئے فنڈ ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں لوگوں کی طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لئے انفراسٹرکچر کے شعبے میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس میں ریاستوں کا اہم کردار ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں ہندوستان میں بہت کچھ کیا گیا ہے ۔ اس سمت میں سیاسی جماعتوں کے چندے میں شفافیت لانے میں انتخابی بانڈ کا اہم کردار ہے ۔ مسٹر جیٹلی نے سی آئی آئی کے سابق صدر جمشید این گودریج کو لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا ۔ اس موقع پر سی آئی آئی کے صدر راکیش بھارتی متل اور تنظیم کے نائب صدر وکرم کیرلوسکر بھی موجود تھے ۔یو این آئي ۔