ترال// اونتی پورہ پلوامہ ائر پورٹ کے نزدیک ایک سڑک حادثے میں ایئر فورس کے سکارڈن لیڈر سمیت 2 آفیسرہلاک جبکہ ونگ کمانڈر سمیت دیگر دو زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات علی الصبح قریب 3بجے ایگریکلچر سیڈ فارم پدگام پورہ اونتی پورہ کے نزدیک ائیر فورس اسٹیشن کی ایک سکارپیو گاڑی حادثے کی شکار ہوئی ، جس دوران گاڑی میں سوار ائر فورس کے2افسران سمیت 5افراد بری طرح زخمی ہوئے ۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے فوراً بعدپولیس اور ائیر فورس کی ایک پارٹی جائے واردات پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیاجہاں بعد میں2افسران سکاڈن لیڈ رآر کے پانڈی اور چی پی ایل اجے کمار زخمیوں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے جبکہ ونگ کمانڈر ایچ ایس بگا اور سی پی ایل سکھجیت سنگھ اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔