نئی دہلی // شمالی کمان کے سابق کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے کانگریس مینو فیسٹو میں افسپا میں ترمیم کے بارے میں کہا ’’ جہاں تک میرے رپورٹ کا تعلق ہے تو اس میں افسپا کا ذکر نہیں ہے، نہ ہی اس میں کشمیر میں کس تعداد میں فوجیوں کو رکھنے کے بارے میں کوئی ذکر کیا گیا ہے، کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ اقدامات وسیع پیمانے پر حکمت عملی اپنانے کے بعد زیر غور لائے جاسکتے ہیں‘‘۔تاہم ہوڈا نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ افسپا پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے۔انکا کہنا تھا’’ میرے خیال میں جس شکل میں افسپا ابھی موجود ہے، یہ ہماری فوج کو معقول سیکورٹی فراہم نہیں کررہا ہے،اس میںبڑے مشکلات ہیں،ہمیں سنجیدگی کیساتھ اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے،لیکن جیسا میں نے کہا میں اس میں ترمیم یا اسے منسوخ کا لفظ استعمال نہیں کروں گا بلکہ بیشک اس قانون پر نظر ثانی کی ضرورت ہے‘‘۔