راجوری//بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں ہنر مندی پر پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران طلباء میں ہنر مندی اور صنعتکاری کے شعبوں میں بیداری پر زور دیا گیا ۔اس پروگرام کے دوران ایکوا بریج کے سی ای او محمود تا بش نے خصوصی خطاب کیا ۔اکیڈمک مامور کے ڈین کی قیادت میں منعقدہ پروگرام میں بولتے ہو ئے یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت عرب امارات سے آئے ہوئے محمود تا بش کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس جدید دور میں شعبہ تعلیم اور صنعتکاری کے درمیان خلاء کو پُر کرنا اشد ضروری ہوگئی ہے ۔اپنے خطاب میں اکیڈمک مامور کے ڈین نے کہاکہ بابا غلام شاہ باد شاہ یونیورسٹی ہمیشہ طلباء کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش میں رہتی ہے جس کے تحت صنعتوں کا فروغ ممکن ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ طلباء کو مزید ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنا روز گار خود تیار کرسکیں ۔اپنے خطاب میں محمو د تابش نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہو پڑھائی کیساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں ترقی کی جانب بھی توجہ دیں ۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر عاشق زیری ہنری مندی کی اہمیت کے بارے میں طلباء کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ اس عمل سے بے روز گاری جیسے مسائل کیساتھ نمٹا جاسکتا ہے ۔اس موقعہ پر پروفیسر نسیم احمد ،ملک مبشر ودیگران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔