راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں سالانہ جشنِ صدیق اکبر دار العلوم رضویہ اشرفیہ ایتی میں آئندہ اتوار کو منعقد کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انجمن علما ء اہلسنت راجوری مولانا محمد فاروق نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ اس جشن میں کئی معروف اسکالر اور مذہبی رہنما شرکت کرینگے ۔انہوںنے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ جشن میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شر کت کر یں ،انہوں نے کہ ہر برس جشنِ صدیق اکبر راجوری میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کر تی ہے ۔اس موقعہ پر سائین عبدالرشید ،ڈاکٹر بشیر احمد ماگرے ،مولانا خالق حسین ،حافظ الیاس خان ،آصف بٹ ،مفتی محمود معروف ،محمدیوسف اور الطاف حسین بھی موجود تھے ۔