Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

اڈوانی نے مودی اور شاہ کی پول کھول دی:کانگریس

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 6, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
نئی دہلی//کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے صدر امت شاہ سیاسی مخالفین کو گھیرنے کے لئے دہرے پن اور جھوٹ سے کام لیتے ہیں۔جس کاانکشاف خود مسٹر مودی کے سیاسی گرو لال کرشن اڈوانی نے کردیا ہے ۔کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر ایڈوانی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ تنوع اور نظریاتی اظہارآزادی ہندوستانی جمہوریت کی بنیاد ہے ۔بی جے پی نے کبھی اپنے سیاسی حریفوں کو ‘دشمن’یا ‘ملک مخالف’ نہیں مانا۔انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس مسٹر شاہ اور مسٹر مودی کی جوڑی اپنے مخالفین کو ملک مخالف بتانے کی سازش کرتی رہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ اکثر اپنے سیاسی مخالفین پر ملک مخالف،سلامتی دستوں کے مخالف،فوج کے بہادر جوانوں کا حوصلہ پست کرنے اور پاکستان کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگاتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ایسی کئی مثالیں ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ خود ان الزامات سے گھرے ہوئے ہیں۔کانگریس کے ترجمان نے مودی حکومت کے دوران اس طرح کئی مثالیں دیں اور کہا کہ ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی -شاہ کی جوڑی جو الزام اپنے مخالفین پر لگاتی ہے ،وہ خود ان سے گھری ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور بی جے پی صدر کو ملک کے عوام کو بتا نا چاہئے کہ حقیقت میں ملک کے مخالف،فوج دستوں کے مخالف،جوانوں کا حوصلہ پست کرنے والے اور پاکستان کے لئے ایجنٹ کے طورپر کون کام کررہا ہے اس کا وہ انکشاف کریں۔مسٹر سرجے والا نے مسٹر مودی پر بار بار فوج کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ آٹھ دسمبر 2014کو انہوں نے جموں و کشمیر میں ایک فوجی کمانڈر کو سب کے سامنے معافی مانگنے کے لئے مجبور کیا اور پھر ڈنکے کی چوٹ پر کہا تھا کہ تین دہائی میں پہلی بار مودی حکومت میں یہ ممکن ہوا ہے کہ فوج نے اپنی غلطی مانی ہے ۔اسی سال 27فروری کو مسٹرمودی نے کہا کہ کاروباری لوگ فوج کے مقابلے زیادہ خطرہ مول لیتے ہیں ۔اسی طرح سے مودی حکومت نے 2015 میں تریپورہ سے اور اپریل میں میگھالیہ سے مسلح دستوں کے خصوصی قانون(افسپا)کو ہٹایا تھا۔کانگریس ترجمان نے کہا کہ ان سب مثالوں کے پیش نظر مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کی جوڑی کو بتانا چاہئے کہ ملک میں فوج کا حوصلہ پست کرنے کا کام کون کررہا ہے اور اصل میں ملک مخالف کون ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان مثالوں سے کیا یہ واضح نہیں ہوتا ہے کہ فوج دستوں کا حوصلہ کس نے توڑا۔انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ ہر کسی پر پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام لگاتے ہیں جبکہ مسٹر مودی نے ہی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لوگوں کو پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کی جانچ کے لئے مدعو کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا اصل ایجنٹ کون ہے ،یہ ملک کو بتایا جانا چاہئے ۔ترجمان نے کہا کہ پٹھان کوٹ میں آئی ایس آئی کے اشارے پر پاکستان کے دہشت گردوں نے 27مارچ 2016کو فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا اور مودی حکومت نے آئی ایس آئی کے ایجنٹ کو ہی اس حملے کی جانچ کا کام سونپا۔اسی طرح سے مدھیہ پردیش میں بی جے پی آئی ٹی سیل کا ایک رکن دھروو سکسینہ پاکستان کے لئے فوج کی جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بڈگام-بارہمولہ ریلوے ٹریک پر تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر غیر مقامی شخص ازجان
تازہ ترین
چیف ایجوکیشن دفترپونچھ میں آتشزدگی، دفتر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
پیر پنچال
گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں باضابطہ طور تعلیمی سرگرمیاں بحال
تازہ ترین
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں

Related

برصغیر

دنیا بھر میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ دفاعی شعبے کی اقتصادیات پر خصوصی توجہ کی ضرورت:راج ناتھ

July 7, 2025
برصغیر

دہلی میں بارشوں سے موسم خوشگوار | کئی ریاستوں میں محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

July 7, 2025
برصغیر

وزیر اعظم مودی کی کیوبا کے صدر سے ملاقات | حفظان صحت اور آیوروید کے فروغ پر بات چیت

July 7, 2025
برصغیر

عالمی سطح پر ہندوستان کی شاندارکارکردگی | ویتنام کے وزیر اعظم کی مودی کو مبارکباد

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?