کٹھوعہ//اودہمپور۔کٹھوعہ ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے بی جے پی کے امید وار و مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے تحصیل بلاورکے اپنے دورہ کے دوران متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کانگریس۔ نیشنل کانفرنس پر الزام لگایا کہ یہ پارٹیاں گذشتہ5برسوں کے دوران بی جے پی کی ترقیاتی حصولیابیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے اتنے قلیل وقت میں اتنی ترقیوں کے لئے انکے پاس کوئی جواب نہیں ہے کیونکہ انکی سرکار گُذشتہ65سال کے دوران اتننی ترقی نہیں کر سکے۔اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ نائب وزیرا علیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ 5سال کی مدت کے دوران مودی سرکار کی توجہ ترقی پر مرکوز رہی ،یہاں تک کہ جاری انتخابی مہم کے دوران بھی وہ بلا لحاظ مذہب و ملت ،رنگ و نسل مودی کے منتر ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘‘ کے بنیاد پرترقیاتی کاموں کو ترجیح دے رہے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال کی مدت کے دوران انقلابی تبدیلی سے پریشان ہوکر کانگریس این سی لوگوں کی توجہ ترقیاتی حصولیابیوں سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس دوران ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے اپنے پارلیمانی حلقہ میں انجام دی گئی کاموں کا جائزہ بھی پیش کرکے اہم ترقیاتی سکیموں اور پروجیکٹوں کا شمار بھی کیا اور ووٹروں سے مودی کے ہاتھ مضبوط بنانے کے لئے بی جے پی امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔