Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 6, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE

بانہال میں آتشزدگی سے مکان کوجزوی نقصان 

مقامی لوگوں ورضاکاروں نے بروقت آگ پرقابوپالیا

محمد تسکین
 
بانہال // چنار گلی بانہال میں ایک رہائشی مکان میں آگ نمودار ہونے کے نتیجے میں مکان کے کمرے میں رکھاہواسامان تلف ہونے کے علاوہ  مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم مقامی رضاکاروں نے بروقت کارروائی عمل میں لاکر آگ کو مزید بھڑکنے سے  پہلے ہی اس پرقابوپالیا۔ذرائع کے مطابق قصبہ میں چنار گلی کے نزدیک ایک مکان کے کمرے میں آگ نموار ہونے کے بعد مقامی ریسکیو فاونڈیشن بانہال کے رضاکار و دیگر لوگ جائے حادثے پر پہنچے اورمکان میں لگی آگ کو بجھانے کا کام شروع کیا ۔ مقامی رضاکاروں کے بعد پولیس اور فائر برگیڈ کا عملہ بھی جائے حادثہ پر پہنچا تاہم اس وقت تک آگ پر قابو پا لیا گیا تھا جس کی وجہ سے آگ کو مزید بھڑکنے سے روک دیاگیا ۔عینی شاہدین کے مطابق جب تک آگ پر قابو پایاگیا تب تک کمرے میں رکھا گیا سامان جل کر تباہ ہو گیاتھا اور آگ چھت تک پہنچ چکیتھی – مقامی رضاکاروں نے وہاں پرموجود پانی استعمال میں لایا اور آگ کوبجھانے میں کامیابی حاصل کرلی۔  اگر چہ بعد میں فائر سروس کی آگ بجھانے والی گاڑی بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی تاہم اْنہیں پھر اس گاڑی کے استعمال کی ضرورت نہ پڑی – عینی شاہدین نے بتایا کہ اگر آگ پر فوری طور پر قابو پا نہ پایا جاتا تو اس مکان کے ساتھ ساتھ وہاں دیگر بستی کو بھی خطرہ لاحق ہو جاتا – یہ مکان محمداقبال وانی ولد مرحوم احسن جو ساکنہ رلو کا بتایا جاتا ہے جس میں کرایہ دار رہائش پذیر تھے – آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
 
ہائرسکینڈری سکول کینٹھی میں سویپ کے تحت بیداری پروگرام

رام بن//چیف ایجوکیشن افسررام بن کی نگرانی میں ہائرسکینڈری سکول کینٹھی میں سسٹمیٹک ووٹرس ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسپیشن (ایس وی ای ای پی )کے تحت حق رائے دہی کی اہمیت سے متعلق بیداری پروگرام کاانعقادکیاگیا۔اس موقعہ پر چیف ایجوکیشن افسرعبدالحمیدفانی ودیگران نے اپنے خطاب میں سویپ پروگرام کی اہمیت کے بارے میں طلاب کوجانکاری دی۔مقررین نے کہاکہ وہ جوش وجذبے کے ساتھ انتخابی عمل میں حصہ لیں۔اس موقعہ پرطلباء پرزوردیاگیاکہ وہ اپنے رشتہ داروں اورافرادخانہ کوووٹ کی اہمیت کے بارے میں بتائیں اورجمہوریت کی مضبوطی میں اپنارول نبھائیں۔ انہوں نے کہاکہ سماج کے ہرشہری کافرض بنتاہے کہ وہ جمہوری نظام کی مضبوطی میں اپناکردار اداکرے ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان دُنیاکاسب سے بڑاجمہوری ملک ہے ۔یہاں پر عوام ووٹ کااستعمال کرکے اپنی پسندکی حکومت کومنتخب کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت عوام کواپنی پسندکے نمائندے چننے کااختیاردیتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہرشخص کوچاہیئے کہ وہ جمہوریت کوفروغ دینے کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کرے۔مقررین نے www.nvsp.in ویب سائٹ اورC-Vigil App کے بارے میں بھی خیالا ت کااظہارکیا۔
 
ڈوڈہ کی تعمیروترقی کیلئے

 نقشہ راہ کی وضاحت کامطالبہ 

ڈوڈہ//ڈوڈہ ڈیولپمنٹ فرنٹ نے پارلیمانی اُمیدواروں اورسیاسی جماعتوں سے ڈوڈہ کی تعمیروترقی کیلئے ڈی پی ایف کی طرف سے پیش کئے گئے نقشہ راہ پروضاحت پیش کرنے کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں ڈوڈہ ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر اشتیاق احمد دیو نے کہاہے کہ ڈوڈہ میں روساکے تحت کلسٹریونیورسٹی، چناب ویلی اٹونامس ہل ڈیولپمنٹ کونسل ،جموں کشمیرہائی کورٹ بنچ ،بی ایڈ کالج ،زنانہ کالج کے قیام ،ڈوڈہ دیسہ کپرن سڑک کی تعمیر ،بھدرواہ گندوسڑک کی تعمیر،کشتواڑوائیلوٹنل کی تعمیر ،چناب خطہ کے بجلی صارفین کوگھریلوبجلی پرسترفیصد سبسڈی ، جنگلات میں اضافہ ،مربوط تعلیمی پالیسی کے جن مطالبات پر ہم 2005 سے جدوجہدکررہے ہیں اوریہ مطالبات گزشتہ پچاس برسوں سے 1968 میں قائم عوامی محاذ کے سربراہ ایڈوکیٹ محمداکبرکچلوکے وقت سے وقتاً فوقتاً عوام نے کیے ہیں اورچناب ویلی اٹونامس ہل ڈیولپمنٹ کونسل ادارے کی تشکیل ہی ہماری ترقی کاواحدضروری ہے ۔ اشتیاق احمددیونے رائے دہندگان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گزشتہ بیس برسوں میں پارلیمنٹ میں ہماری نمائندگی کرنے والے لوگ اپنی سی ڈی ایف کابھی حساب لیں اوران کی کارکردگی کاپتہ لگائیں اورذمہ دارشہری ہونے کے ناطے ڈوڈہ کی ترقی میں اپناکردارنبھائیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت آچکاہے کہ ہم یہ محاسبہ کریں کہ ڈوڈہ کی تعمیروترقی کیلئے کس نے کیارول ادا کیااورکس نے استحصال کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈوڈہ کے لوگوں کوووٹ بنک سمجھنااستحصال ہے اوریہ سیاسی جماعتیں آئندہ یہ بھی وعدہ کریں کہ اگلے پارلیمانی انتخاب میں وہ ڈوڈہ خطہ سے اُمیدوارمیدان میں اُتاریں گے۔
 
چیرجی کشتواڑمیں بین مدارس مباحثے کااہتمام 

کشتواڑ//فوج کی طرف سے چیرجی میں بین مدارس مباحثے کااہتمام کیاگیاجس کامقصد نوجوانوں کے اندرپوشیدہ صلاحیتوں کومنظرعام پرلاناتھا ۔اس دوران مدارس کے طلبا ء نے جوش وجذبے کے ساتھ مباحثے میں حصہ لیا۔اس موقعہ پر مدارس کے طلبا کوتین ٹیموں میں منقسم کیاگیاتھا۔طلبانے زندگی جینے کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔مباحثے کے اختتام پر شرکامیں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔مقامی لوگوں نے فوج کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے ایسے پروگراموں کوآئندہ بھی منعقدکرنے کی اپیل کی ہے۔
 
اُمیدوارڈوڈہ کی تعمیروترقی کیلئے نقشہ راہ کی وضاحت کامطالبہ 

ڈوڈہ//ڈوڈہ ڈیولپمنٹ فرنٹ نے پارلیمانی اُمیدواروں اورسیاسی جماعتوں سے ڈوڈہ کی تعمیروترقی کیلئے ڈی پی ایف کی طرف سے پیش کئے گئے نقشہ راہ پروضاحت پیش کرنے کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں ڈوڈہ ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر اشتیاق احمد دیو نے کہاہے کہ ڈوڈہ میں روساکے تحت کلسٹریونیورسٹی، چناب ویلی اٹونامس ہل ڈیولپمنٹ کونسل ،جموں کشمیرہائی کورٹ بنچ ،بی ایڈ کالج ،زنانہ کالج کے قیام ،ڈوڈہ دیسہ کپرن سڑک کی تعمیر ،بھدرواہ گندوسڑک کی تعمیر،کشتواڑوائیلوٹنل کی تعمیر ،چناب خطہ کے بجلی صارفین کوگھریلوبجلی پرسترفیصد سبسڈی ، جنگلات میں اضافہ ،مربوط تعلیمی پالیسی کے جن مطالبات پر ہم 2005 سے جدوجہدکررہے ہیں اوریہ مطالبات گزشتہ پچاس برسوں سے 1968 میں قائم عوامی محاذ کے سربراہ ایڈوکیٹ محمداکبرکچلوکے وقت سے وقتاً فوقتاً عوام نے کیے ہیں اورچناب ویلی اٹونامس ہل ڈیولپمنٹ کونسل ادارے کی تشکیل ہی ہماری ترقی کاواحدضروری ہے ۔ اشتیاق احمددیونے رائے دہندگان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گزشتہ بیس برسوں میں پارلیمنٹ میں ہماری نمائندگی کرنے والے لوگ اپنی سی ڈی ایف کابھی حساب لیں اوران کی کارکردگی کاپتہ لگائیں اورذمہ دارشہری ہونے کے ناطے ڈوڈہ کی ترقی میں اپناکردارنبھائیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت آچکاہے کہ ہم یہ محاسبہ کریں کہ ڈوڈہ کی تعمیروترقی کیلئے کس نے کیارول ادا کیااورکس نے استحصال کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈوڈہ کے لوگوں کوووٹ بنک سمجھنااستحصال ہے اوریہ سیاسی جماعتیں آئندہ یہ بھی وعدہ کریں کہ اگلے پارلیمانی انتخاب میں وہ ڈوڈہ خطہ سے اُمیدوارمیدان میں اُتاریں گے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی رہنما پرہ کے خلاف ”ایم سی سی“ کی خلاف ورزی کا مقدمہ مسترد
تازہ ترین
اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد
تازہ ترین
گاندھی نگر جموں سب ڈویژن میں متعدد چوری کے معاملات حل ،نقب زنی میں ملوث 13افراد گرفتار ، تقریباً 27 لاکھ روپے کی مسروقہ املاک برآمد / ایس پی جموں
تازہ ترین
نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
برصغیر

Related

تازہ ترینخطہ چناب

ڈوڈہ میں دلخراش سڑک حادثہ ، وی ایل ڈبلیو از جان

July 3, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

جموں سرینگر شاہراہ پر رامسو میں سڑک حادثہ ، دویاتری زخمی

July 3, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی

July 3, 2025
خطہ چناب

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?