مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر میں محکمہ دیہی ترقی کے تحت کئے گئے تعمیر اتی کاموں کی اجرت گزشتہ 15ماہ سے ادا نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے مزدرطبقہ کو شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑرہا ہے ۔مزدور طبقہ نے محکمہ دیہی ترقی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کئی سال گزر چکے ہیں لوگوں کو مزدوری کا پیسہ نہیں مل رہا ہے اور متعلقہ محکمہ کے ملازمین آج اور کل کرتے ہیںجس کی وجہ سے مزدور کئی مرتبہ مذکورہ محکمہ کے دفتروں سے خالی ہاتھ واپس لوٹنے پرمجبور ہو رہے ہیں ۔مقامی لوگوںنے کہاکہ محکمہ دیہی ترقی نے دیواروں پر بڑے بڑے بورڈ چسپان کرکے رکھے ہیں کہ پندرہ دن کے اندر مزدور کو مزدوری دی جائے گی لیکن انہوں نے پندرہ ماہ قبل کام کر وائے تھے تاہم ابھی تک اجرت نہیں ملی ہے ۔اس سلسلہ میں بولتے ہوئے محمد شکیل،الطاف احمد،وزیر محمد نے کہاکہ تعمیراتی کاموں کی اجرت کے سلسلہ میں انہوں نے کئی ماہ ملازمین کے پیچھے ضائع کرد ئیے ہیں لیکن ان کی مشکلات کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مزدوروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کہ 80لاکھ روپے لیپس ہوئے لیکن بقایا اجرتوں کو وگزار نہیں کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ مزدوری نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے گھروں کا خرچہ نہیں چل رہا ہے جبکہ بچوں کی پڑھائی بھی جاری رکھنے میں کئی قسم کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انھوں نے کہاکہ اگر ایک ماہ کے اندر اندر مزدوری نہ دی گئی تو متعلقہ محکمہ کے اعلی افیسران کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی ۔اس سلسلہ میں اے سی ڈی پونچھ نے بتایا کہ جن لوگوں کے کاغذات مکمل تھے ان کو مزدوری مل گئی ہے البتہ فائلیں مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ رہ گئے جن کو جلدہی بقایا رقم فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ 80لاکھ روپے لیپس ہوئی ہے جو کہ نہیں ہو نی چاہیے تھی ۔