مظفرآباد//پاکستانی زیرانتظام کشمیرمیں پیش آئے سڑک حادثے میں 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اتوارکوایک گاڑی وادی نیلم سے مظفرآبادجارہی تھی لیکن راستے میں ایک موڑپرمسافروں سے بھری یہ گاڑی حادثے کی شکارہوگئی۔مظفرآبادکے ایک سینئرپولیس افسرراجہ اکمل نے بتایاکہ ڈرائیورکے قابو سے باہرہوکرمسافرگاڑی دریاء میں جاگری اور اس حادثے میں 2خواتین اورایک کمسن بچے سمیت 7افرادازجان ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ بچائوکارروائی کے دوران لقمہ اجل بنے مسافروں کی نعشیں برآمدکی گئیں