سرینگر/ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبد اللہ نے سوموار کو کہا کہ دفعہ370کی منسوخی ریاستی عوام کی ''آزادی'' کی راہ ہموار کرے گی۔
منوار آباد سرینگر میں ایک چناوی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبد اللہ نے کہا''کیا وہ(نئی دلی) سوچتی ہے کہ دفعہ370کی منسوخ کی صورت میں ہم خاموش بیٹھیں گے؟اُنہیں ایسا کرنے دو ، ان کی یہی حرکت ہماری آزادی کی راہ ہموار کرے گی''۔
واضح رہے کہ 370کا معاملہ اس کیخلاف عدالت عظمیٰ کے سامنے متعدد درخواستوں کے بعدموضوع بحث بنا ہوا ہے۔
بھاجپا، نے آج ہی اپنا چنائو منشور جاری کیا جس میں اس دفعہ اور35اے کی منسوخی کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ دونوں آئینی دفعات جموں کشمیر کے عوام کو خصوصی پوزیشن عطا کرتے ہیں۔