سرینگر/سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں سوموار کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے بنکر پر گرینیڈ پھینکا گیا تاہم وہ پھٹا نہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ گرینیڈ حملہ سی آر پی ایف کے117ویں بٹالین کے بنکر پر ہوا جو گلشن نگر نو گام میں قائم ہے۔
پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے لکھا ہے کہ بم ناکارہ کرنے والی ٹیم کو جائے واردات پر پہنچایا گیا ہے جو گرینیڈ کو ناکارہ کرنے میں لگی ہے۔